صحت

نگران وزیر صحت نے سٹی ہسپتال کشروٹ کا دورہ کیا

گلگت( پریس ریلیز) صوبائی وزیر صحت بشارت اللہ نے سٹی ہسپتال کشروٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اُنہوں نے مختلف واڑز ، شعبہ جات اور زیر تعمیر بلڈنگ کا جائزہ لیا۔ ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر فدا حسین نے نگران وزیر کو تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ زیر تعمیر عمارت کو فوری طور پر مکمل کرکے عوام کو علاج ومعالجے کی بہتر سہولیات فراہم کی جائیگی ۔ نگران حکومت ہسپتالوں میں مریضوں کو زیادہ سے زیادہ علاج کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے عملی اقدامات اُٹھائیگی۔ نگران وزیر نے ہدایت کی کہ دستیاب جدید سہولیات فراہم کتنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائیگی۔ اُنہوں نے سٹی ہسپتال میں اسٹاف کی کمی اور درکار وسائل فراہم کرنے کا یقین دلایا بعدازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر صحت نے کہا کی گلگت ،سکردواور دیامر کے ہسپتالوں کو واپڈا کی مدد سے اپ گریڈ کرنے کا منصوبہ پائپ لائن میں ہے۔ دیامر بھاشاہ ڈیم جیسے منصوبے کی وجہ سے واپڈا گلگت بلتستان کے ہسپتالوں کو اپ گریڈ کرنے میں مدد فراہم کریئگا خواہش ہے کہ گلگت بلتستان کے چپے چپے میں عوام کو صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پر میسر آسکے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button