گلگت بلتستان
ضلع دیامر کے میدانی اور بالائی علاقوں میں بارش اوربرفباری، پتھر گرنے سے ایک نوجوان جان بحق
چلاس(عمرفاروق فاروقی) گلگت بلتستان کے تمام اضلاع سمت ضلع دیامر کے میدانی اور بلائی علاقوں میں بارش اور برف باری ۔لینڈ سلائیڈنگ اور پتھر گرنے سے ایک نوجوان جاں بحق۔بلائی علاقوں میں اپنے مال مویشوں کے ساتھ رہنے والے عوام کو سنگین مشکلات اور مسائل کا سامنا ،داریل تانگیر،تھک ،لوشی اور دیگر علاقوں میں درجنوں بھیڑ بکریوں کے بچے شدید سردی ور برف باری کی وجہ سے ہلاک ہوگئے ہیں۔ شاہراہ قراقرم پر مختلف مقامات پر جگہ جگہ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثرہوگئی ہے بارش اور برف باری کی وجہ سے محکمہ برقیات نے تھک نیاٹ اور دیگر علاقوں کو بجلی کی سپلائی بند کردی ہے ،جس کی وجہ سے عوام کو بجلی بحران کا بھی سامنا ہے ۔ ننگا ہ پربت،بابوسر ٹاپ، بٹو گا ٹاپ اور داریل تانگیر کے پہاڑوں میں کئی فٹ برف پڑگئی۔برف باری کی وجہ سے دیامر کے بلائی علاقوں میں بسنے والے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔بونر ،نیاٹ،تھک لوشی،لیمت،فیری میڈو،گوہر آباد،اور تھور کے بلائی علاقوں میں رہائیش پذیر عوام کا چلاس شہر سے رابط برف باری کی وجہ سے منقطع ہوچکا ہے ،اور مذکورہ علاقوں میں اشیائے خوردونوش کی قلت کا بھی سامنا ہے ۔دیامر کے عوامی وسماجی حلقوں نے چیف سیکرٹری،اور دیگر ذمے دار حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نوٹس لیکر دیامر کے بلائی علاقوں میں رہائش پذیر عوام کو اشیائے خورد ونوش کا بندوبست کریں اور تمام منقطع راستوں سے برف ہٹا کر رابط بحال کریں ۔اور عوام کو صحت کی سہولیات بھی مہیا کی جائے ۔