گلگت بلتستان

گلگت: ہلال احمر پاکستان کے زیر اہتمام صحافیوں کی تین روزہ تربیت کا آغاز

گلگت( مون شیرین) پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائیٹی گلگت بلتستان کی طرف سے صحافیوں کے لئے تین روزہ تربیت کا آغاز ہوا ۔ افتتاحی تقر یب سے خطاب کر تے ہوے مہمان خصوصی چیئرمین پی آر سی ایس آصف حسین نے کہا کہ وسائل کی کمی کے باعث ہلال احمر کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے یہ ادارہ بلا تفریق اور بلاتعصب انسانی خدمت کر نے کے لیے کو شاں ہے۔ مالی مشکلات کے باعث پی آر سی ایس کے دیگر اضلاع میں پی آر سی ایس کے دفتر بند ہو گئے ہیں اُنہوں نے کہا کہ سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے صوبائی حکومت کو لکھا تھا کہ جی بی میں پی آر سی ایس کو درپیش مشکلات کے حل کے لئے فوری طور پر فنڈ فاہم کیا جائے اور اے ڈی پی سے بھی فنڈنگ کیا جائے مگر افسوس کہ ساتھ اس پر عمل درآمد نہیں ہوا۔ اُنہوں نے کہا کہ جہاں بھی انسانیت خطرے میں ہو وہاں اُنکی مدد کتنا ہمارا فریض ہے۔ صحافی بھی اپنے فرالض کے ذریعے معاشرے میں ولنٹیریزم کے بارے میں شعورپیدا کرے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سکرٹیری پی آر سی ایس نور العین نے کہا کہ صحافیوں نے سانحہ عطا آباد سے سکردو تک اچھی رپورٹنگ کی ہے۔ 2008 میں قائم پی آر سی ایس اب مالی مشکلات سے دوچار ہے۔ مالی مشکلات کے باعث کافی اسٹاف کو بھی فارغ کردیا گیا ہے۔
تقریب سے ڈٖاکٹر محمد یونس اور طارق حسین شاہ صدر یونین آف جنرنلٹس نے بھی خطاب کیا اور صحافیوں کو معاشرے میں شعور وآگاہی کے لئے اپنے کردار ادا کرنے کی ضرورت پرزور دیا.
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button