تانگیر کے عوام اور علماء میرے ساتھ ہے، جیت شیرکی ہوگی، الحاج محمد وکیل
چلاس(بیورورپورٹ)دیامر میں سیاسی ہوا چل پڑی ،حلقہ نمبر ۴ تانگیرمیں جمعیت علماء اسلام کے کھلاڑی کو شکست دینے شیر میدان میں اتر چکا ، شیر کی دھاڑ سے کمزوراور عوامی حمایت سے محروم راہ فرار اختیار کر رہے ہیں ۔مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے نائب صدر ،وامیدوار گلگت بلتستان اسمبلی حلقہ ۴ تانگیر الحاج محمد وکیل کا تانگیر میں عوامی اجتماع سے خطاب ۔انہوں نے کہا کہ تانگیر کے عوام اور نوجوان نسل میرے ساتھ دیں ،عوام کے ووٹ لیکر گزشتہ پانچ سالوں سے غائب ہونے والوں کا سیاسی کاروبار بند کر دوں گا ۔انہوں نے کہا کہ ۵ سال تک ووٹ لیکر غائب ہونے والے آج پھر نئے روپ میں عوام کو دھوکہ دینے میدان میں نکل آئے ہیں ،تانگیر کے عوام ان بہروپیوں سے ہوشیار رہیں اور اپنے ووٹ کا آزدانہ استعمال کریں ۔انہوں نے کہا کہ گلبر خان نے تانگیر اور دیامر میں سیاسی بنیادوں پر بھرتیاں کرکے دیامر اور تانگیر کے سینکڑوں بے روز گارنوجوانوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا ہے ،مسلم لیگ ن کی حکومت سابقہ پیپلز پارٹی کے دور کے ڈیفالٹرز کا بھی سخت احتساب کریگی ،اور پائی پائی کا حساب لیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام ووٹ لیکر بھاگنے والوں کو پہچانے ،دیامر کے نوجوان نسل کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کروں گا ۔