سیاست

حکومت اخباری بیانات اور فوٹو سیشنز کے ذریعے عوام کو تسلی دینے کی کوشش میں مصروف ہے، عوامی ورکز پارٹی

ہنزہ (پ ر) عوامی ورکرز پارٹی ہنزہ کے ترجمان اکرام جمال نے ہے کہ حکومت صرف فوٹو سیشن میں مصروف ہے عوم کاکوئی پرسان حال نہیں ہے۔ ضلع ہنزہ کے گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کے رابطہ رستے بند ہیں ور این ڈی ایم اے سمیت دیگر ادارے اخباری بیانات سے لوگوں کو تسلی دے رہے ہے اخباری بیانات کے جگہ میں عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے جو کہ ابھی تک نظر نہیں ارہی۔انہوں نے کہا ہے کہ متاثرین کےمدد کے بجاے حکومت اور اس کے وزرا کونسل کے ووٹ بیجھنے کے لئے گاہکوں کے پیچھے لگے ہوئے ہیں جو کہ شرمناک عمل ہے۔  مریضوں کو اسپتال پہنچنے، طلبہ کو امتحانی مراکز تک پہنچنے اور ملازمین کو دفاتر پہنچنے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ کئی مسافر گزشتہ پانچ دنوں سے کے کے ایچ پر کھلے آسمان تلے بے یار و مددگار موجود ہیں اور کھانے پینے کی اجزاءکی سخت قلت ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے اب تک کوئی خاص کاروائی نہیں کی گئی ہے۔

ان خیالات کا اظہار عوامی ورکرز پارٹی ہنزہ کے ترجمان اکرام جمال نے ایک پریس ریلیز میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ کے کے ایچ کے مختلف مقامات پر پھنسے مسافروں کے لیے اور مریضوں کو اسپتال پہنچانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ عوامی ورکرز پارٹی نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے ان تمام افراد کے لیے ہیلی کاپٹر سروس کا انتظام کیا جائے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ایف ڈبلیو او جس کے پاس کے کے ایچ کے مرمت کا کنٹریکٹ ہے، اپنی ذمہ داریاں بالکل بھی نہیں نبھارہا

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button