حافظ حفیظ الرحمن نے غیر پارلیمانی الفاظ استعمال کر کے غیور عوام کے دلوں کو ٹھیس پہنچائی، پیپلز پارٹی استور نے معافی ماںگنے کا مطالبہ کر دیا
استور (سبخان سہیل) پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے صدر حافظ حفیظ الرحمن نے جو غیر پارلیمانی زبان کا استعمال کیا ہے اسے پوری گلگت بلتستان کی غیور عوام کے دلوں ٹھیس پہنچایاہے۔ وہ فوری طور پر گلگت بلتستان کی قوم سے اپنی غیر پارلیمانی زبان کی معافی مانگیں۔ برجیس طاہر کو گلگت بلتستان کی عوام اپنا گوانر نہیں مانتی ہے۔ ممبر ایگزیکٹیو کمیٹی پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان و ڈویژنل کواڈنیٹر پیپلز پارٹی استور دیامر ایڈوکیٹ عتیق لراحمن کی صحافیوں سے گفتگو ۔ انھوں نے کہا کی برجیس طاہر پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکن اور ان کے ہی گوانر ہیں گلگت بلتستانکی عوام کے نہیں گلگت بلتستان کی عوام نے انہیں مسترد کیا ہے۔ اگر ا ن کو شرم ہے تو وہ گلگت بلتستان میں بحثیت گوارنرقدم نہیں رکھیں گئے۔ کیوں کہ گلگت بلتستان کی عوام نے ان کو تسلم کرنے سے انکار کیا ہے تو انکے دورے کا کوئی جواز نہیں بنتا ہے ۔گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں اور گلگت شہر میں پاکستان پیپلز پارٹی کی زیر قیادت عوام احتجاج کریگی۔ برجیس طاہر کو اگر شرم ہے تو وہ اپنا دورہ منسوخ کریں گے۔ کل پوری گلگت بلتستان میں ان کے خلاف سخت احتجاج ہوگا۔ برجیس طاہر کی نگرانی میں گلگت بلتستان میں شفاف انٹخابات بکل بھی ممکن نہیں ہے ۔ برجیس طاہر کو صرف دھدلی کے لیے گوارنر بنایا گیا ہے ایسے گورنر کو گلگت بلتستان کی عوام کبھی بھی تسلم نہیں کریگی۔جو گوارنر کے حلف لینے کے بعد بھی مسلم لیگ ن نمایند گی کررہا ہے۔ حفیظ لرحمن برجیس طاہر کو خوش کرانے کے لیے اپنی ہی عوام کی بے عزاتی کررہا ہے۔ وہ فورہ طور پر معافی مانگیں ۔ ہم گلگت بلتستان کی عوانم کی نمایند گی کرتے ہوے کل پوری گلگت بلتستان میں احتجاج کرنے جارہے ہیں ۔ برجیس طاہر کس طرح آتے ہیں ہم دیکھتے ہیں۔