متفرق

جذبہ ایثار، کریم آباد ہنزہ کے نوجوانوں نے شمشال روڑ کی بحالی کے لئے کام کرنے والے رضاکاروں تک اشیائے خوردونوش پہنچادیا

ہنزہ (اکرام نجمی )سنٹرل ہنزہ کریم آباد کے نوجوانوں کی جانب سے اشیائے خوردنوش پر مشتمل امداد ی ریلیف کا سامان شمشال لنک روڈ کے بحالی کیلئے اپنے مدد آپ کام کرنے والے والنٹیئرزتک پہنچادیا گیا۔ اس سامان میں آٹا ،چاول ،چائے اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء شامل ہیں۔ سامان بھیجنے کا مقصد راستے کی بحالی کیلئے اپنے مدد آپ دن رات کام کرنے والے رضاکاروں تک مدد اور خیر سگالی کا پیغام پہنچانا تھا ۔

سنٹرل ہنزہ کے ایک فلاحی ادارے کے صدر نصرت نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے شمشال کے بھائی انتہائی مشکل حالات سے گزررہے ہیں راستے کی بحالی کے بغیر علاقے کی عوام کی مشکلات میں کمی ممکن نہیں اس سلسلے میں شمشال کے بہادر عوام اپنے مدد آپ کے تحت راستے کی بحالی کیلئے دن رات کوشش کررہے ہیں اور ان رضاکار بھائیوں تک امداد پہنچانا ہماری زمہ داری ہے ۔

شمشال اور چپورسن ضلع ہنزہ کے وہ دور افتادہ علاقے ہیں جہاں پر لوگ حالیہ تباہ کن بارشوں کے بعدسخت متاثرہوے ہیں ان علاقوں کا زمینی راستہ جو کہ پہلے سے ہی نہایت خراب تھا اب مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے ان تباہ حال علاقوں کے لوگوں نے اپنی مدد آپ راستے کی بحالی کا کام شروع کیا ہے تاکہ ان علاقوں کا زمینی رابطہ بحال ہوسکے ۔

شمشال او رچپورسن دو ایسے گاوٗں ہیں جہاں پر مواصلات کا بھی کوئی خاص نظام موجود نہیں۔ شمشال تک پیغامات پہنچانے کے لئے سیٹیلائٹ فون کے علاوہ اور کوئی زریعہ موجود نہیں، ان علاقوں کی طرف پیدل سفر بھی نہایت مشکل اور خطرناک ہے۔ جبکہ چپورسن کے بعض علاقوں میں ایس کام نے موبائل فون کی سہولیات فراہم کی ہیں، لیکن یہ مواصلاتی نظام بھی متاثر ہوا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button