گلگت بلتستان
غیرقانونی بھرتیوں میں ملوث ناظم تعلیمات راجہ ناصر اور میرباز علی فراز کو جبری برخاست کرنے کی منظوری دے دی گئی
گلگت (عبدالرحمن بخاری سے) وزیر اعلی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے محکمہ تعلیم گلگت میں غیر قانونی بھرتیوں میں ملوث سابق ناظم تعلیمات راجہ ناصر اور ڈپٹی ڈاریکٹر میر باز علی فراز کو ملازمت سے جبری برخاست کرنے کی منظوری دے دی.
محکمہ تعلیم گلگت میں غیر قانونی طور پر بھرتی کردہ 183 اساتزہ کے مشہور زمانہ سکینڈل کے مرکزی کردار سابق ڈاریکٹر راجہ ناصر اور ڈپٹی ڈاریکٹر میر باز علی فراز کو جبری ریٹایر کرنے کی منظوری کے ساتھ ٹیچرز کو ادا کی گئی تنخواہوں کی رقم ان کی پنشن (جمع پونجی ) سے کاٹ کر قومی خزانے میں جمع کی جاے گی. ان افیسران کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں کے مزید کیسیز کی تحقیقات جاری ھے.