محکمہ ڈاک کی نا اہلی سے عوام رلنے لگے، نوجوان کا کیئریرداوپر
شگر(عابد شگری) محکمہ ڈاک سکردو کی نااہلی رجسٹری وقت پر نہ پہنچانے سے نوجوان انٹرویو سے رہ گیا۔کیڈٹ کالج کی لیکچررشپ کی کال لیٹررجسٹری نمبر 954 سترہ فروری سکردو سے بھیجا گیا رجسٹری چھ مارچ کو وصول جبکہ انٹرویو یکم مارچ کو ہونا تھا۔یونو شگر سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے کیڈٹ کالج سکردو میں لیکچررکی پوسٹ کیلئے اپلائی کیا ہواا تھا جہاں کالج انتظامیہ نے انہیں انٹرویو کیلئے کال لیٹر ان کی گھر کی پتے پر17فروری کو سکردو سے رجسٹرڈ میل کیا گیا تھا۔لیکن یونو پوسٹ آفس کی عملے نے 26فروری کو رجسٹر ی موصول ہونے کے باؤجود فوری طورمتعلقہ شخص کے حوالے کرنے بجائے چھ مارچ کو حوالے کیا۔ کال لیٹر میں انٹرویو کا تاریخ یکم مارچ لکھا گیا تھا۔ جس پر وہ نوجوان اس انٹرویو سے رہ گیا۔ انہوں نے محکمہ ڈاک گلگت بلتستان کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس نااہلی اور سستی کا نوٹس لیتے ہوئے سستی کے مرتکب عملے کیخلاف کاروائی کیا جائے تاکہ مستقبل میں کسی کیساتھ ایسا واقعہ رونماء ہونے سے بچایا جاسکیں۔
پاکستان تحریک انصاف شگر کے رہنماء مبشر دیان نے کہا ہے کہ شگر الچوڑی میں محکمہ ڈاک کی سب آفس نہ ہونے کی وجہ سے رجسٹری ،ضروری کاغذات پارسل اور خطوط دیر سے پہنچنا معمول بن گیا ہے۔جس کی وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ جس کی واضح مثال کیڈٹ کالج سکردو سے بھیجا گیا کال لیٹر ہے جو مقررہ وقت گزرنے کے بعد پہنچنے سے انٹرویو سے رہ گیا۔یہ پہلا واقع نہیں اس سے پہلے بھی سینکڑوں ایسے واقعات رونماء ہوچکے ہیں۔ انہوں نے پاکستان پوسٹ کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ الچوڑی شگر میں پوسٹ آفس سب برانچ قائم کیا جائے تاکہ ان علاقوں میں آنے والے خطوط ،پارسل،رجسٹری اور دیگر میل وقت پر پہنچ سکیں۔