گلگت بلتستان

سانحہ پشاور اور شکارپور کے متاثرین کے لئے نیٹکو کے مرکزی دفتر میں دعائیہ تقریب منعقد کی گئی

10835433_10152720696896134_2921780658627780299_o

گلگت (پریس ریلیز) ناردرن اریاز ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے مرکزی دفتر میں سانحہ شکارپور سندھ اور سانحہ پشاور کے حوالے سے دعائیہ تقریب ہوئی۔اس موقعے پر ان سانحات پر دلی افسوس کا اظہار کیاگیا۔منیجنگ ڈائریکٹر ناردرن اریاز ٹرانسپورٹ کارپوریشن گلگت بلتستان محمدسعیداللہ خان یوسف زئی نے دعاکرواتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی پاکستان دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملادے ۔یہ سانحات افسوس ناک ہیں اور ملک کو کمزور کرنے کی سازش ہیں ۔انشااللہ ملک دشمن عناصر اپنے مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ان سانحات میں کئی بے گناہ لوگ شہید ہوگئے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے۔

اس دعائیہ تقریب میں نیٹکوکے ملازمین اور کارکنان کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔شرکاء نے اللہ سے دعا کی ہمارے ملک کی حفاظت کرے ہم میں اتحاد و یگانگت کو فروغ دے۔اس ملک کے سلامتی و بقا ء کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو ناکام بنادے اور اس کو مثالی پرامن خطہ بنادے ۔شہداء کے پسماندگاں کو صبر و جمیل عطا کرے اور شہداء کے درجات بلند کرے اور ہمیں آئیندہ ایسے حادثات سے محفوظ رکھے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button