جیل سے قیدیوں کے فرار کا واقعہ سیاحت پر منفی اثر ڈالے گا، سپیکر وزیر بیگ
ہنزہ نگر(اکرام نجمی)آئی جی پی گلگت بلتستان ظفر اقبال اعوان نے ہنزہ کریم آباد میں اسپیکر قانون ساز اسمبلی وزیر بیگ سے ملاقات کی ملاقات میں علاقے کے سیاسی شخصیات کے علاوہ ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگر ،ایس پی ہنزہ نگر ،سماجی کارکنوں اور صحافتی برادری کے لوگ بھی شامل تھے ۔
اسپیکر قانون ساز اسمبلی وزیر بیگ نے ظفر اقبال اعوان کوگلگت بلتستان کی آئی جی تعیناتی پر خوش آمدید کہتے ہوئے امید کا اظہار کیا کہ علاقے میں امن امان کو قائم رکھنے اور عوام کی مال و جان کی حفاظت کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کرینگے۔
اسپیکر قانوں ساز اسمبلی نے کہا کہ گلگت جیل سانحے کے بعد ضلع ہنزہ نگر کے داخلی اور خارجی راستوں کے سیکورٹی کو بہتر بنانے اور موجودہ پولیس چوکیوں پر چیکنگ کو بہتر بنانے کی ہدایت کی اور پولیس فورس میں بھر تیوں پر میرٹ کا بھرپور خیال رکھنے اوررات کے وقت پولیس گشت کو یقینی بنانے پر زور دیا انھوں نے مزید کہا کہ ہنزہ ایک ٹورسٹ پوائینٹ ہے گلگت جیل سانحے کا بعد علاقے میں ٹوریزم پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں جسکی وجہ سے علاقے کے معشیت کو شدید نقصان کا سامنا ہے غیر ملکی سیاح ہمارے مہمان ہوتے ہیں انکی تحفظ ریا ست کی زمہ داری ہے
آئی جی پی گلگت بلتستان ظفر اقبال اعوان نے اسپیکر کو یقین دلایا کہ ضلع ہنزہ نگر میں سیکورٹی کیلئے ہم نے بھرپور منصوبہ بندی کی ہے اور داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نگرانی کی جارہی ہے اس کے علاوہ پولیس کو مزید موبائل گاڑیاں اور دیگر سہولیات فراہم کی جائے گی ۔