نلتر پائین میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کے سالانہ نتائج کا اعلان
گلگت(پ ر) امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی حلقہ نمبر 1گلگت حاجی جوہر علی کی نلتر پائین میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میں بحیثیت مہمان خصوصی سالانہ نتائج کی تقریب میں شرکت نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء وطالبات میں انعامات تقسیم کئے تمام کلاسوں میں پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء وطالبات میں نقد ایک ایک ہزار روپے بھی دے دیئے جبکہ بہترین کارکردگی دکھانے پر سکول انتظامیہ کیلئے دس ہزار روپے کا اعلان کردیا تقریب کے اختتام پر حاجی جوہر علی نے عمائدین نلتر پائین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق حکمرانوں نے نلتر کو پسماندہ رکھا ہے نلتر میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں عمائدین نلتر اپنی مدد آپ ہائی سکول چلاکر مثال قائم کردیا ہے حکومت میں آنے کا موقع ملے یا نہ ملے نلتر میں تعلیم کو عام کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کروں گا گاوں ولدن کے عوام تھوڑا ہمت کریں تو میں اپنی مدد آپ ہی ولدن محلے میں پرائمری سکول کو تعمیر کروں گا انہوں نے نلتر سے تعلیمی پسماندگی ختم کرنے کا وعدہ بھی کیا اور معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے ہر ممکن کوشش کرنے کا بھی عزم کیا۔