گلگت بلتستان

دلوں کو جوڑنے کا مشن لیے نگران وزراء چلاس پہنچ گئے، پرتپاک استقبال

MINISTERS
چلاس (اسداللہ) نگران وزیر تعمیرات عامہ شیخ ناصر زمانی ،وزیر بلدیات زوار قلب علی ،وزیر اطلاعات و سیاحت عنایت اللہ شمالی اور خطیب موتی مسجد گلگت مولانا خلیل قاسمی پر مشتمل امن کارواں گلگت بلتستان کے عوام کے درمیان دوریاں ختم کر نے اور محبتوں کو پروان چڑھانے کا مشن لیئے چلاس پہنچ گئے ۔اہلیان چلاس کی جانب سے وفد کا شاندار استقبال پھولوں کے ہار ڈالے گئے ۔درجنوں گاڑیوں پر مشتمل سینکڑوں لو گوں نے بونر داس سے ریلی کی شکل میں چلاس لایا ۔سرکٹ ہاؤس چلاس میں استقبالیہ سے خطاب کر تے ہو ئے وزیر تعمیرات عامہ شیخ ناصر زمانی نے کہا کہ گلگت بلتستان جغرافیائی اعتبار سے نہایت اہمیت کا حامل خطہ ہے ،ایک سازش کے تحت ہمیں آپس میں لڑا کر ہمارے وسائل کو بیدردی سے لوٹا گیا ۔گلگت بلتستان سونے کی چڑیا ہے ،ہمیں فرقہ واریت ،تعصبات میں اس لیئے دھکیل دیا گیا کہ ہم اپنے حقوق کے لیئے متحد ہو کر آواز بلند نہ کر سکیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم عہد کر یں کہ سنی شیعہ ،تفرقہ اور بے اتفاقی کی باتیں کر نے والوں کو اپنی صفوں سے نکا ل باہر کر یں ۔متحد ہو اپنے حقوق کیلئے آواز بلند کریں ۔نگران وزیر بلدیات زوار قلب علی نے کہا کہ گلگت بلتستان دنیا کا خوبصورت ترین خطہ ہے ، مستقبل میں گلگت بلتستان کی اہمیت میں مزید اضافہ ہو نا ہے پاک چائناتجارتی راہداری منصوبے سے یہ خطہ بے پناہ ترقی کر ے گا ۔اگر گلگت بلتستان کے عوام اختلافات ختم کر کے متحد نہ ہو ئے اس منصوبے کے ثمرات سے محروم رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان چائینہ سے بجلی درآمد کر نے کا پلان بنا رہی ہے گلگت بلتستان کے دریاؤں سے 50ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے یہاں سے بجلی پیدا کیوں نہیں کی جا رہی ۔انہوں نے کہا کہ چلاس آکر مجھے بے انتہا خوشی ہو رہی ہے میں عوام دیامر کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ ہنزہ نگر کا دورہ کریں ۔اس موقع پر خطاب کر تے ہو ئے وزیر اطلاعات عنایت اللہ شمالی نے کہا کہ امن مشن کی ابتداء دیامر سے کرنا اہلیان دیامر کیلئے اعزاز ہے ۔سازشی عناصر نے مختلف وقتوں میں ہمیں لڑا یا اور حکو مت کی ۔گلگت بلتستان کے محروم و محکوم عوام کو متحد کر نے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ امن مشن کو لیکر گلگت بلتستان کے ہر ضلع میں جائیں گے ہم امن کے داعی ہیں اور ہمیشہ رہیں گے ۔ضلع دیامر کے ماتھے پر لگے داغ دھو نے تک چین سے نہیں بھیٹں گے ۔مولانا خلیل قاسمی نے کہا کہ گلگت بلتستا ن میں امن کیلئے آغاز ضلع دیامر سے کیا ہے ۔گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع کے عوامی وفود کا تبادلہ ہو نا چائیے تاکہ لو گ ایک دوسر ے کے قریب آسکیں ۔گلگت بلتستان کو امن کے حوالے پو رے ملک کیلئے رول ماڈل بنائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ جی بی کے عوام اتفاق و اتحاد کو آگے بڑھائیں اور اپنے حقوق کیلئے متحد ہو جائیں تو ان کے حقوق پر ڈا کہ نہیں ڈالا جا سکتا ۔تقریب سے سابق پالیمانی سیکریڑی حاجی رحمت خالق ،پیپلز پارٹی کے رہنما چو ہدری جعفر نے بھی خطاب کیا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button