گندم سبسڈی ختم کرنے اور ٹیکس لاگو کرنے کے خلاف روڑ پر نکلنے کے لیے تیار ہیں، آغا راحت اور قاضی نثار
گلگت (سپیشل رپورٹر ) گندم سبسڈی ختم کرنے اور ٹیکسز لاگو کرنے کے خلاف ہیں اور اگر ان فیصلوں کو واپس نہیں لیا گیا تو ہم آپ کے ساتھ ہیں ۔او ر روڑ پر نکل کر احتجاج کرنے کیلئے بھی تیار ہے ۔قائد ملت جعفریہ آغاراحت حسین الحسینی و امیر اہلسنت قاضی نثار احمد نے عمائدین یاسین کے سا تھ وعدہ۔اگر ایک ہفتے میں فیصلہ واپس نہیں لیا تو روڑ پر نکلیں گے ۔راجہ جہانذیب و عمائدین یاسین راجہ شاہ محمد ،راجہ لیاقت علی خان نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے آغا راحت سے ملاقات کی انہوں نے ہماری اس کاوش کو سراہا اور مکمل یقین دہانی کر ائی کہ اس فیصلے کے خلاف اگر روڑ پر نکلنا ہوا تو ہم تیار ہیں جبکہ قاضی نثار احمد سے فون پر بات ہوئی ہیں ۔کیونکہ وہ یہاں موجود نہیں تھے انہوں نے کہا کہ یہ پورا جی بی کا مسئلہ ہے ۔اور اہلیان یاسین کیاس کوشش کو سراہتے ہیں ۔اور اس تحریک کا بھر پورساتھ دینگے ۔جبکہ گلگت بلتستان قومی مومنٹ کے صدر عبدالواحد نے کہا ہے کہ انکے استقبال کے لیے شروٹ میں موجود پائینگے ۔راجہ جہانذیب نے کہا کہ جب بھٹو نے سبسڈی دی تھی اس وقت گندم ،چینی نمک اور تیل پر دی تھی ۔مگر وقت کے ساتھ ساتھ ہم سے سبسڈی چھینی گئی اب آخری سبسڈی گندم پر رہ گئی ہے ۔اس کو کسی بھی صورت ختم نہیں ہونے دینگے اس حوالے سے آغا اور قاضی سے بات چیت ہوئی ہے ۔جبکہ مختلف سیاسی پارٹیوں سے رابطے میں ہے ۔بہت جلد باقاعدہ طور پر احتجاجی تحریک شروع کرینگے جب تک یہ فیصلہ واپس نہیں لیاجاتا ہیں ۔