کھیل

پاک فوج کے زیر اہتمام لالک جان فٹبال ٹورنامنٹ اختتام پذیر

گلگت ( پ ر) آج مورخہ 20اگست یومِ آزاد ی کے حوالے سے ہیڈ کوارٹر ایف سی این اے کے زیرِ اہتمام سٹی پارک گلگت میں لالک جان فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کھیلا گیا۔اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی جناب کرنل سٹاف ایف سی این اے کرنل حبیب اللہ اور ڈائریکٹر سپورٹس جی بی حسین علی تھے ۔ میچ کے اختتام پر چیمپین ٹیم کے کھلاڑیوں میں ٹرافی اور انعامات تقسیم کئے۔ اس ٹورنامنٹ میں اعلی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں بھی انعامات تقسیم کیے۔ میچ کو دیکھنے کے لئے اعلیٰ سول و ملٹری حکام اور عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔ علاقہ کے عوام نے ایف سی این اے کی سپورٹس کی سرگرمیوں کو بہت سراہا اور خوشی اور مبارکباد کا مستحق ٹھہرایا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button