کیریئر
گلگت بلتستان کے ١٦٤ اساتذہ کو اگلے سکیل میں ترقی دے دی گئی، آرڈر جاری
گلگت (مانیٹرنگ ڈیسک) گلگت بلتستان کے 164اساتذہ کو ٹائم سکیل اور اپ گریڈیشن کے تحت اگلے سکیل میں ترقی دیدی گئی ہے سیکرٹری ایجوکیشن کے دفتر سے جاری آرڈر کے مطابق ٹائم سکیل کے تحت 23اساتذہ کو گریڈ 19، 6اساتذہ گریڈ 18، 24کو گریڈ 17، 5اساتذہ کو بی پی ایس 16، 6اساتذہ کو گریڈ 15 جبکہ ایک ٹیچر کو گریڈ 14میں ترقی دیدی گئی ہے جبکہ اپ گریڈیشن کے تحت 27 ٹیچرز کو گریڈ 14سے 16اور ، 53اساتذہ کو بی پی ایس 9سے بی پی ایس 14میں ترقی دی گئی ہے دوسری جانب گلگت بلتستان ٹیچرز ایسوسی ایشن نے اساتذہ کی ترقی کو نہایت خوش آئند قرار دیتے ہوئے حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔