گلگت بلتستان

مالی بحران: وزیر اعلی گلگت بلتستان نے وفاقی حکومت سے پانچ ارب روپے مانگ لیے

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) گلگت بلتستان کے گورنر سید پیر کرام علیشاہ اور وزیر اعلی سید مہدی شاہ نے آج وزیر اعظم راجا پرویز اشرف میں وفاقی دارالحکومت میں ملاقات کی۔ اس دوران گلگت بلتستان حکومت کی مالی مشکلات کا ذکر کرتے ہوے وزیر اعلی نے کہا کہ  علاقائی حکومت کو پانچ ارب روپے کے شارٹ فال کا سامناہے۔ اگر وفاق حکومت گلگت وبلتستان کو پانچ ارب روپے دے تو مالی مشکلات ختم ہو جائیں گی۔
اس موقعے پر وزیراعظم پاکستان راجہ پرویزاشرف نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ گلگت بلتستان کے عوام کی تعمیر و ترقی اور گلگت بلتستان کے عوام کو انکے حقوق دلانے کیلیے انقلابی اقدامات کیئے ہیں وزیر اعظم پاکستان نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی اور عوام کی معیار ذندگی بہتر بنانے کیلیئے صوبائی حکومت سے بھر پور تعاون کریگی۔ اس دوران وزیر اعظم نے سکردو-جگلوٹ روڈ پرکام کے آغاز کا حکم دیا تاکہ دفاعی اعتبار سے اہم علاقے میں بہتر سفری سہولیات میسر ہوں اور علاقے کے مکینوں کے مسائل بھی حل ہو سکیں۔
معلاقات میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے گلگت بلتستان کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا وزیراعلیٰ نے کہا کہ دیامر کے عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے کہ ٹمبر کے حوالے سے جامعہ پالیسی وضع کی جائے جس سے وہاں کے عوام کی معیار زندگی میں بہتری آئیگی اور حکومت کے ریونیو میں بھی خاظر خواہ اضافہ ہوگا۔وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے گلگت بلتستان کے سیپ سکولوں کے اساتذہ کو بھی فوری مستقل کرنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا کہ سیپ سکولوں کے اساتذہ کا دور دراز علاقوں میں تعلیم کے فروغ کے لیے نہایت اہم کردار رہا ہے لہذا سیپ سکولوں کے اساتذہ کی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں فوری مستقل کیا جائے تا کہ اساتذہ کے مستقبل کو محفوظ بنایا جاسکے۔
اک پریس ریلیز کے مطابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے جگلوٹ سکردو روڈ کی دفاعی اہمیت کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے جگلوٹ سکردو روڈ پر فوری کام شروع کرنے کی سفارش کی۔ وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کے کیے تمام وسائل بروئے کار لائیگی وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف نے دیامر کے عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لیے متعلقہ حکام کو ٹمبر پالیسی کو فوری طور پر حتمی شکل دینے کے احکامات جاری کیے وزیراعظم پاکستان نے گلگت بلتستان میں سیپ سکولوں کے اساتذہ کو بھی مستقل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ گکگت بلتستان میں جاری مالی بحران کے خاتمے لے لیے جلد مطلوبہ رقم فراہم کی جائیگی وزیراعظم پاکستان نے جگلوٹ سکردو روڈ پر جلد کام شروع کرنے کے احکامات دیتے ہوئے صوبائی حکومت کی کارکردگی کو سراہا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button