گلگت بلتستان

گلگت پریس کلب کابینہ کی تقریب حلف برداری، گورنر نے گلگت، غذر اور ہنزہ نگر پریس کلبز کے لئے ۲ کروڑ روپے امداد کا اعلان کردیا

3 (1)

گلگت ( فرمان کریم) گورنر گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر نے کہا ہے کہ صحافت اور سیا ست لازم و ملزوم ہیں، صحافی اپنی قلمی خدمات کے ذریعے گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میں جو کردارادا کر رہے ہیں وہ قابل تحسین ہے۔ موجودہ حکومت علاقے میں صحافت کے فروغ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی ۔ گلگت پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں میڈیا کے فروغ کے گلگت ِ ہنزہ نگر، اور غذر کے پریس کلبوں کی تعمیر کے لئے 20 ملین روپے مختص کر دیے ہیں اور آیندہ ایک ماہ میں اس کا تعمیراتی کام بھی شروع کر دیا جائے گا ۔ چوہدری برجیس طاہر نے کہا کہ قانون ساز اسمبلی کے آئندہ انتخابات میں حکومت صافیوں کو ہر ممکن سہولتیں فراہمم کرے گی تا کہ وہ آزادانہ طور پر الیکشن کی کوریج کر سکیں ۔ برجیس طاہر نے گلگت پریس کلب کی نئی کابینہ سے حلف لیا اور انہیں مبارک باد بھی دی ۔ انہیوں نے صحافیوں پر زور دیا کہ وہ حکومتی کوتاہیوں کی نشاندہی کریں تاکہ حکومت عوامی مسائل کے حل کے لئے اقدامات کر سکے۔ گورنر گلگت بلتستان نے گلگت پریس کلب کے لئے دس لاکھ روپے کی گرانٹ کا بھی اعلان کیا ۔ حلف برداری کی تقریب سے نگران صوبائی وزیراطلاعات عنایت اللہ شمالی ، گلگت پریس کلب کے صدر طارق حسین نے بھی خطاب کیا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button