جمعیت علمااسلام کے ۱۲ امیدوار گلگت بلتستان جنرل الیکشن میں حصہ لیں گے
گلگت (پ ر) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات میں میدان خالی نہیں چھوڑے گی گلگت بلتستان کے انتخابات میں دھاندلی کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے شفاف انتخابات کے انعقاد اور جمہوری عمل کو آگے بڑھانے کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں یہ باتیں انہوں نے جمعیت علماء اسلام گلگت بلتستان کے امیر مولانا سرور شاہ کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے ملاقات کے دوران کیا وفد میں جنرل سیکریٹری جے یو آئی میر بہادر، حاجی رحمت خالق، حاجی گلبر خان، مولانا عنایت اللہ میر، اسفند یار، حاجی جمعہ خان ، حاجی نصر اللہ خان اور دیگر شامل تھے مولانا فضل الرحمن نے اس موقع پر مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں جے یو آئی بھرپور حصہ لے گی گلگت بلتستان کے 12حلقوں سے ہمارے امیدوارمیدان میں آئیں گے اور میں خود جے یو آئی کی انتخابی مہم میں حصہ لوں گا اس موقع پر مولانا فضل ا لرحمن نے سینیٹر طلحہ محمود کی سربراہی میں ایک الیکشن کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے جو گلگت بلتستان کے انتخابات میں جمعیت علماء اسلام کے امیدواروں کے کامیابی کیلئے کام کرے گی اس سے قبل جمعیت علماء اسلام گلگت بلتستان کے وفد نے مولانا فضل الرحمن اور سینٹر طلحہ محمود کو گلگت بلتستان کے انتخابات اور جمعیت علماء اسلام کی اس سلسلے میں تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔