کیریئر

لوکل گورنمنٹ ایمپلائز کے اہم مطالبات سے متعلق اہم فیصلے جلد ہوں گے، سیکریٹری آصف اللہ

DSC03381

گلگت ( فرمان کریم ) سیکرٹری لوکل گورنمنٹ آصف اللہ نے کہاہے کہ صوبائی کونسل بورڈکے چیرمین چیف سیکرٹری بورڈ کے اجلاس میں ادارے اور ملازمین کے حوالے سے اہم فیصلے کریں گے وہاں پر ملازمین کے دیرینہ مطالبات جن میں سروس سٹریکچر ،اپ گریڈیشن ،عارضی ملازمین کی مستقلی سمیت ریٹائیرڈملازمین کے حقوق زیر غور آئیں گے ادارہ اور ملازمین کی فلاح وبہبود اور مسائل کے حل کیلئے بھر پور کر دار اداکررہاہوں اور میری کوشش ہے کہ انکے بنیادی مسائل حل ہوں ۔اس سے قبل لوکل گورنمنٹ ادارے کے مسائل حل کرنے کیلئے کسی نے کوئی اقدام نہیں اٹھایا اور اس ادارہ کے ملازمین 35 سالوں سے بنیادی حقوق سے محروم ہے جوکہ المیہ ہے ۔لوکل گورنمنٹ ایمپلائز یونین مسائل کو اجاگر کرے انکے ساتھ بھرپور تعاون کروں گا یونین مافیا بننے کے بجائے ادارہ اور ملازمین کے درمیان پل کاکردار اداکریں اور مسائل کے حل کے حوائے سے یونین کی رائے کو اہمیت دی جائے گی ان خیالات کا اظہار لوکل گورنمنٹ ایمپلائز یونین کے عہدیداروں صدر برہان اللہ ،جنرل سیکرٹری اخلاق احمد اور دیگر سے ایک ملاقات میں کیا

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button