سیاست

یاسین میں راجہ جہانزیب نے پاکستان تحریک انصاف کی انتخابی مہم کا آغاز کر دیا

ptiیاسین ہندور + برکولتی ( معراج عباسی ) ٰٓیاسین میں انتخابی جلسوں کا آغاز ، یاسین کے معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ جہانذیب سے پی ٹی ائی کے پلیٹ فام سے انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کیا ۔یاسین کے بالائی گاؤں ہندور اور برکولتی میں پاکستان تحریک انصاف کا شاندار جلسہ عام ، کثیر تعداد میں عوام اور یوتھ کی شرکت ، جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما و اُمیدوار قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان راجہ جہانزیب نے کہ پاکستان تحریک انصاف غریبوں اور محنت کشوں کی پارٹی ہے تحریک انصا ف کا منشور یہ ہے کہ یاسین سے کرپشن ، منافقت ، خاندانی سیاست خاتمہ کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے ہر ایک یکساں اور مساوی حقوق ملنگے کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی انہوں نے تمام سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں اور الیکشن میں حصہ لینے والے سیاسی پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے اُمیدواروں سے مطالبہ کیا ہے کہ گھر گھر جاکر عوام کو گمراہ کرنے کے بجائے سر میدان اپنے منشور اور ترجحات اور پارٹی کی کار کر دگی سے عوام کا اگاہ کریں اور فیصلہ عوام پر چھوڑ دیں انہوں نے کہا کہ منافقت کی سیاست کی وجہ سے یاسین کے عوام بہت پیچھے رہ گئیں ہیں اس لیے اب سب کو منافقت کے خول سے باہر اکر حقیقی معنوں میں عوام کی ترجمانی کرنی ہوگی۔

انہوں نے اپنے خطاب میں وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کے دورے کو مکمل طور پر ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے دورے سے غذر کے عوام میں مایوسی پائی جاتی ہے اور عوام نے جو توقعات ان کے دورے سے وابستہ کر رکھے تھے ان پر پانی پھیر دیا ہے۔انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن سے قبل گوپس یاسین کو ملا کر الگ سے ضلعے کا درجہ دیا جائے اور فوری طور پر نوٹیفیکشن کر کے عملے کو تعینات کیا جائے صرف ہوائی اعلانات نہ کریں ۔ یاسین میں لالک جان شہید کے نام پر طاؤس میں کیڈٹ کالج کا قیام عمل میں لایا جائے ، گلگت شندور روڑ کو پختہ اور وسیعی کر کے چترال تک لنک کیا جائے اور یاسین میں کم از کم سو بستروں پر مشتمل ہسپیتال کی فوری منظوری دیا جائے ۔ یوتھ کے صدر محمود شاہ اور انصا ف اسٹوڈنٹس کے صدر فضل کریم اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button