تعلیم

گرلز ہائی سکول چٹورکھنڈ اشکومن میں نئے طلباء کے لئے ویلکم پارٹی اور بزم ادب کا انعقاد

Bazm-e-Adabاشکومن (پ ر) گزشتہ دنوں گرلز ہائی سکول چٹورکھنڈاشکومن ‘ضلع غذر میں نئے داخل طلباء وطالبات کے اعزاز میں ویلکم پارٹی اور بذم ادب کا رنگارنگ پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس شاندار پروگرام میں سکول مینجمنٹ کیمٹی کے چیئرمین وعہدہ داران‘ اساتذہ کرام‘ والدین‘ علاقے کے معززین ‘ طلباء وطالبات اور کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ اس پررونق تقریب کے مہمان خصوصی جناب علی گوہر صاحب چیئرمین لوکل سپورٹ آرگنائزیشن چٹورکھنڈ وسابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل غذر تھے۔ صدر مجلس کی نشست پر سکول ہیڈبرجماتھی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ طالبہ حینا حبیب جماعت ہشتم نے تلاوت کی سعادت حاصل کی۔نعت شریف طالبہ مہینہ رانی اور ساتھی نے پڑھا۔سنیئر مس شمیم بانو نے معززمہمانوں کو خوش آمدید کہا۔طالبات کی جانب سے طالبہ روحیت اور ساتھی نے اجتماعی ہدیۂ تہنیت کا پرتپاک مظاہرہ کیا۔ پروگرام کے مقاصد سر محمدجان نے پیش کئے انہوں نے کہاکہ’آج کے پروگرام کے اہم مقاصد میں سے چند ایک یہ ہے کہ سکول کے بچوں کی ہم نصابی صلاحیتوں کو نکھاراجائے‘ ان کی ہمہ جہت ترقی‘ زبان‘ اخلاقیات‘ سماجی لین دین‘ اتحادویگانگت‘ بقائے باہمی‘سماجی رویے‘ فنون لطیفہ‘ انفرادی صلاحیتیں‘ مل جل کر رہنے کی جہتیں‘ احترام انسانیت‘ علمی شناخت‘ کلاس کی تعلیم کا عملی مظاہرہ اور لیڈرشب پیداکرنا‘ قائدانہ صلاحیتوں کی ترغیب اورنئے آنے والوں کو فراغ دلی سے خوش آمدید کہنا۔پروگرام میں سمیتیہ اور ساتھی نے کلچرر ڈانس‘ پرائمری سیکشن کے بچوں نے نظم اورطالبہ ہناز سکول ہیڈ گرل نے شاندار تقریر پیش کی جس میں انہوں نے معیاری تعلیم اور جدید دور کے اہم تقاضوں کا ذکرکرتے ہوئے علمی معاشرے کی تشکیل میں طلباء کی کردار کی عکاسی کی۔ تقریب سے ایس ایم سی کے چیئرمین جناب سید ہادی حسین نے مخاطب کیا اور سکول کے وسائل اور مسائل کا ذکر کیا۔ انہوں نے والدین سے اساتذہ کے ساتھ تعاون‘ بچوں کی تربیت میں گھرکے کردار اورانتظامیہ کے ساتھ ہونے والی اہم پیش رفتوں کے بارے میں اگاہ کیا۔ تقریب سے مہمان خصوصی نے خطاب میں سکول کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا اور اس طرح کے پرگرام کرنے پر اساتذہ اور بچوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے علاقے میں لیڈرشب کی کمی ہے اس کی ایک وجہ سکول میں بچوں کو اس شعبے کی طرف کم توجہ دلوانا ہے۔اس طرح کے پروگراموں سے نئی نسل میں قائدانہ صلاحتیں پیدا ہونگی جو مستقبل میں ہمارے لئے بہت ضروری ہے۔ نئے بچوں کو خوش آمدید کہنے کی روایت بچوں کو تعلیم کی طرف لانے میں ممدومعاون ثابت ہوگی۔ انہوں نے سکول کے اساتذہ کی محنت اوران کی اعلیٰ تعلیمی معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی تعلیم کے بغیر ہماری ترقی ممکن نہیں اس وادی میں اس سکول کا خواتین کی ترقی میں کردار پر خوشی کا اظہارکرتے ہوئے زور دیا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاقی تربیت بھی کی جائے تاکہ بچے ڈاکٹر‘ انجینئر‘ وکیل‘ معلم‘ تاجر‘ سیاست دان اور دیگر شعبوں میں جانے کے ساتھ ساتھ انسانی معاشرے کی فلاح میں بھی کردار اداکریں۔ سکول ہال کی خستہ حال تعمیر کا ذکرکرتے ہوئے ہال کی حالت کو عمارت کی تعمیر میں شامل افراد کی اخلاقی بستی کی علامت قرار دیا۔ انہوں نے اپنی طرف سے ہر قسم کی مدد اور تعان کی یقین دہانی کی۔ سکول انظامیہ پر زوردیا کہ وہ سکول مینجمنٹ کمیٹی میں والدین کو باری باری موقع دیں تاکہ انتظامی امور کے ساتھ ساتھ والدین کی بھی تربیت ہوسکیں۔ انہوں نے سکول میں ہر کلاس میں سی آر اور سکول کے مختلف پورٹ فیلو کے لئے باقاعدہ انتخابی سرگرمی کو بہت خوش آئین کہا۔ انہوں نے کہا کہ اس سرگرمی سے بچوں کے اندر جمہوریت میں ووٹ کی اہمیت اور سیاسی و سماجی شعور پیدا ہوگی۔ تقریب سے خطاب میں صدرمجلس ہیڈ مس نے سکول کی کارکردگی‘ بچوں کے ضروریات‘ والدین کی طرف سے تعاون کی ضرورت‘ اساتذہ کی کمی سمیت سکول کے مسائل کا ذکر کیا اور ساتھ محدود مسائل میں رہتے ہوئے اپنی کاؤشوں سے تقریب کو اگاہ کیا۔انہوں نے اساتذہ اور بچوں کو شاندار تقریب کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور آنے والے دنوں میں مزیذ محنت کی یقین دہانی کرائی۔پروگرام کے اخر میں نئے منتخب ہونے والے سکول کے مختلف کمیٹیوں میں بیجس(فیتے) پہنائے گئے جن میں سکول ہیڈ گرل طالبہ ہناز عارفہ ہاؤس جماعت دہم ‘ ڈپٹی ہیڈ گرل طالبہ کرشمہ ثمینہ ہاوس جماعت نہم ‘ سپورٹ انچارج طالبہ نداکول عارفہ ہاؤس جماعت دہم ‘ میگزین انچارج طالبہ فوزیہ تاج ملالہ ہاؤس جماعت ہشتم‘ کلین لینس انچارج طالبہ حسینہ ملالہ ہاؤس جماعت دہم ‘ لنگوئج انچارج طالبہ ریما رحمت ولی عارفہ ہاؤس جماعت ہشتم ‘ تقریبات (فنگشن) طالبہ شاعرہ ملالہ ہاؤس جماعت نہم ‘ حاضری (اٹنڈنس )انچارج طالبہ نادیہ افسر عارفہ ہاؤس جماعت ہشتم شامل ہیں۔ سکول کے بچوں کو چار گروپ میں تقسیم کیاگیا تھا جن میں ثمینہ ہاؤس‘ ملالہ ہاؤس‘ عارفہ ہاؤس اور ڈیانہ ہاؤس۔ منتخب بچوں نے ان ہاؤسس سے انتخاب لڑا تھا۔ مس نسیمہ شاہ نے ان تمام منتخب بچوں سے حلف لیا اور سامعین نے اس سرگرمی کو تالیاں بجاکر داد دی۔ پروگرام کے اخر میں مس گل ناز نے معزز مہمانوں ‘ والدین‘ کمیٹی کے عہدہ داروں‘ بچوں ‘ اساتذہ کرام‘ ہم نصابی کمیٹی کے عہدہ داروں اور تمام شرکائے مجلس کا شکریہ ادا کیا۔اس تقریب کے اسٹیج انکرپرسن کے فرائض طالبہ ضحی کرن جماعت ہشتم اور طالبہ فرہانہ علی جماعت دہم نے انجام دئیے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button