گلگت بلتستان

علاقے کو فرقہ وارانہ آگ میں دھکیلنے کی سازش ہورہی ہے: عنایت اللہ شمالی

چلاس(چیف رپورٹر) چیئرمین گلگت بلتستان نیشنل الائنس عنایت اللہ شمالی نے ڈائریکٹر زراعت ریسرچ ڈاکٹر فضل الرحمان پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے قیام امن میں خلل دالنے والے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹیں۔ڈاکٹر فضل الرحمان پر قاتلانہ حملہ خطے کو غیر مستحکم کر کے ایک بار پھر فرقہ وارانہ آگ میں دھکیلنے کی سازش ہے۔جو کہ انتہائی قابل مذمت ہے،گلگت بلتستان کی زخم خوردہ قوم ایسی گھناونی سازشوں سے بخوبی آگاہ ہو چکی ہے، اس لئے پوری قوم مھٹی بھر ایسے سازشوں عناصر کو پیوند زمیں کرنے کیلئے سر گرم عمل ہو گی۔انہوں نے حکومت وقت سے پرزور مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر فضل الرحمان پر قاتلانہ حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو فوری گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دے تاکہ خطے میں قیام امن کی کوششوں کو تقویت ملنے کے ساتھ ساتھ دہشت گرد عناصر کی بیخ کنی ممکن ہو سکے۔انہوں نے مذید کہا کہ ڈاکٹر فضل الرحمان پوری قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں اپنی اعلی صلاحیتوں سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کر چکے ہیں ایسی شخصیات پوری قوم کا قیمتی اثاثہ ہوا کرتی ہیں جن کی حفاظت حکومت وقت کی ذمہ داری ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button