عوامی مسائل

کھاری بسین کے رہائشی بجلی کی آنکھ مچولی سے اذیت میں مبتلا

گلگت(کرن قاسم) رہائشی علاقے کھاری بسین میں بجلی کی آنکھ مچولی نے روزے داروں کو اذیت میں مبتلا کر دیا۔سخت گرمی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہوا ہے۔بجلی کی بندش کے باعث پورا علاقہ تاریکی میں ڈو با رہتا ہے جس کی وجہ سے روزے داروں کی عبادات میں بھی خلل پڑ رہا ہے۔جبکہ بجلی کی بار بار آنکھ مچولی سے لوگوں کی قیمتی برقی آلات فریج،ائیر کولراور دیگر خراب ہو رہے ہیں۔ ماہ صیام میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر مکین سراپا احتجاج ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ حکومت لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے اعلانات کر رہی ہے مگر محکمہ برقیات ان کی ایک نہیں سنتا اور اپنی مرضی کا مالک بن کر ماہ صیام میں عوام کو لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلا رکھ رہا ہے۔حکام با لا فوری نوٹس لے کر اصلاح احوال کریں،بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button