گلگت بلتستان

عالمی یوم صحافت پر گلگت پریس کلب میں تقریب منعقد،نگران وزرا شریک ہوے، صحافیوں کے مسائل حل کرنے کے عزم کااظہار

piccc

گلگت ( فرمان کریم) نگران وزیر اطلاعات گلگت بلتستان عنایت اللہ شمالی نے کہا ہے کہ صحافی اپنے قلم کو بروئے کار لا کر صحافت کے معیار و مقائم کو بلند کرنے کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان میں پائیدار قائم امن کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔صحافت کا یہ کاروان اپنے قلم کی تقدس کا لحاظ کرتے ہوئے اس خطے ، گھر کے اندر پیار ، محبت اور ملکی سطح پر اپنے خطے کا نام روشن کرے ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے عالمی یوم صحافت کے موقع پر گلگت پریس کلب میں منقعدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا اُنہوں نے کہا کہ محکمہ اطلاعات صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لئے کوشاں ہے۔ ان کاروں میں ہم سب نے اپنا حصہ ڈالنا چاہیے۔ اور اس بکھری ہوئی قوم کو ایکجا کرنے میں جدوجہد کرنا چاہیے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ 20 سال پہلے گلگت پریس کلب کا چھوٹا سا پودہ لگایا تھا جو صحافیوں کی محنت سے آج ایک سایہ دار درخت بن چکا ہے اور آپ لوگوں کی محنت سے یہ پودہ پھل بھی دے گا۔

صوبائی وزیر کا اپنے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ ہمیں عالمی سطح کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار رہنا ہوگا۔نوجوانوں میں بھر پور صلاحیتیں موجود ہیں انکی صلاحیتوں کو مزید اجاگر کرنے کیلئے انہیں بنیاد فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومتی سطح پر بھی قیام امن کیلئے جدوجہد جاری ہے نگراں وزراء کا امن کاررواں دیامر،غذر میں داخل ہوچکا ہے اب یہ امن کا قافلہ استور،سکردو،ہنزہ نگر سے ہوتا ہوا خطے کے چپے چپے جائیگا اور صدائے امن بلند کریگا۔انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہم امن کے رکھوالے ہیں اور گلگت بلتستان امن وسکون کی جگہ ہے۔ 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیر قانون مشتاق احمد ایڈووکیٹ نے کہا کہ خطے کی تعمیر وترقی میں صحافیوں کا اہم کردار ہے۔ اور خاص کر آیئنی حقوق کے لئے صحافی اپنے قلم کے ذریعے قوم کی خدمت اپنا فرض سمجھے۔ انہوں نے کہا کہ ان کاوشوں کو سنہری حرف میں لکھا جائے گا۔ قومی نقط نظر پر صحافی براداری سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کرے اُنہوں نے کہا کہ آج کے دن یہ عہد کرنا ہوگا کہ معیاری صحافت کے ذریعے قوم کی خدمت کرے بے لگام صحافت سے معاشرے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیر خوراک عبدالجہاں نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ ہوتے ہیں جو معاشرے کے مسائل کو اجاگر کرتے ہیں۔ صحافت کا معیاربہتر بنانے کے لئے جدوجہد کرنا ہوگا۔

تقریب سے صدر گلگت پریس کلب طارق حسین شاہ، سینئر صحافی سعادت علی مجاہد، شکور اعظم رومی، ڈائریکٹر پی آئی ڈی نسیم خان ، ڈائریکٹر انفارمیشن فاروق احمد اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور گلگت بلتستان میں مشکل حالات میں صحافیوں کی خدمات اور گلگت بلتستان میں صحافت کو درپیش مسائل کے بارے میں مہمانوں کوآگاہ کیا۔

1 (2)

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button