کھیل

امسال بہترین ٹیم کے ساتھ شندور جائیں گے اور جیت کر آئیں گے، نگران وزیر عنایت اللہ شمالی کا جشن بہاراں پولو ٹورنامنٹ سے خطاب

1

گلگت(پ ر) گلگت بلتستان کے صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات، سیاحت و ثقافت ،کھیل و امور نوجوانان عنایت اللہ شمالی نے کہا ہے کہ نگران حکومت علاقے میں معاشی ترقی، قیام امن کے فروغ اور کھیلوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے قیام امن علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے بہت ضروری ہے جب تک امن قائم نہیں ہوتا تب تک علاقہ و ملک میں ترقی ممکن نہیں ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے کہ سب سے پہلے تمام تر تعصبات، علاقائیت ، مذہب ، لسانیت اور قومیتوں سے بالاتر ہو کر علاقے میں امن کے فروغ کیلئے کوشش کریں ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے آغا خان شاہی پولو گراؤنڈ میں منعقدہ جشن بہاراں پولو ٹورنامنٹ سیول بول کے فائنل میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ آج ہزاروں کی تعداد میں لوگ شاہی پولو گراؤنڈ میں کندھے سے کندھا ملا کر اکھٹے بیٹھے ہیں ہم سب آپس میں بھائی بھائی ہے انہوں نے مزید کہا کہ اس سال بہترین ٹیموں کی سلیکشن اور تیاری کے ساتھ شندور پولو فیسٹول کے موقع پر مقابلے کیلئے جائیں گے اور جیت کر آئینگے پشاور میں شندور کے حوالے سے عوام کو آگاہ کیا تو اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات نے ثقافتی کھیل کو غریب کھلاڈیوں نے زندہ رکھا ہوا ہے اپنی ثقافت کو مرنے نہیں دینگے تمام تر توانائیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے علاقے میں امن کے فروخگ کے ساتھ ساتھ پولو کھیل کے فروغ سے بھرپور اقدامات کریں۔اس موقع صوبائی وزیر عناییت اللہ شمالی اور عبدالجہان نے جتنے والی ٹیم کیلئے,1010ہزار روپے اور ہارنے والی ٹیم کیلئے6,6ہزار روپے کا اعلان کیا صوبائی وزیر نے ڈائریکٹر سپورٹ بورڈ حسین علی کے اسٹیج سیکریٹری اور میزبانی کے بہترین فرائض کو انجام دینے پر سراہا۔ این ایل آئی اور پولیس اے کے مابین بوقت سہہ پہر تین بجے کھیلا جائیگا جس کے مہمان خصو صی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان شیر جہان میر ہونگے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button