امیرجان حقانی گلگت بلتستان کے لیے مرکزی صدر رائٹرزگلڈآف اسلام کے طور پر منتخب
گلگت(رپورٹ سعدالدین خان) رائٹرزگلڈآف اسلام پاکستان کی سپریم کونسل کا اجلاس گذشتہ روز زیرصدارت مرکزی صدر جناب عبدالغنی شھزاد صاحب منعقد ہوا۔ رائٹر گلڈ اسلام پاکستان کے مرکزی سیکریٹریٹ کوئٹہ میں مرکزی عہدہ داروں نے اس میٹنگ میں خصوصی شرکت کی۔
رائٹر گلڈاسلام پاکستان نے پاکستان بھر کی طرح گلگت بلتستان کو بھی خصوصی نمائندگی دینے کا گزشتہ فیصلے پر صاد کرتے ہوئے گلگت بلتستان کے لیے مرکزی صدر کے طور پر امیرجان حقانی کو منتخب کیا۔ جبکہ شکیل اختر راناصاحب کو جنرل سیکرٹری مقرر کرنے کا فیصلہ ھوا۔رائٹرگلڈ کے مرکزی صدر عبدالغنی شہزاد نے کہا کہ امیرجان حقانی کو قابلیت اور اہلیت کی بنیاد پر صدر چنا گیا ہی۔ ان کی قلمی و سماجی اور تعلیمی خدمات سب پر عیاں ہیں۔ ملک بھر میں بالعموم اور دینی طبقات میں بالخصوص ان کی تحریر توجہ کے ساتھ پڑھی جاتی ہی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ گلگت بلتستان کے صدر امیرجان حقانیؔ اپنے لیے ایک بہترین ٹیم چنیں گے اور قلم کے ذریعے اسلام اور پاکستان کی بہتر سے بہتر خدمت انجام دیں گی۔ دریں اثنا نومنتخب صدر اور جنرل سیکرٹری کو پنجاب کے صدر محبوب حسن خان اور دیگر نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ گلڈ کی فعالیت کے سبب بنیں گے ۔ تمام صوبوں کے صدر اور جنرل سیکریڑیز کے باقاعدہ نوٹیفیکشن یکم جون تک جاری کیے جائیں گے ۔ دستور اور الحاق فارم روانہ کردیے گئے ہیں۔