گلگت بلتستان کے عوام نے میاں نواز شریف کے ویثرن سے متاثر ھوکر مسلم لیگ ن کو انتخابات میں کامیابی دلائی۔ گورنر گلگت بلتستان برجیس طاھر
گلگت (عبدالرحمن بخاری ) گورنر گلگت بلتستان برجیس طاھر نے کہا ھے کہ جو لوگ دھاندلی کے الزامات لگا رہےہیں ان کے لیے تمام دروازے کھلے ہیں وہ ثبوت کے ساتھ وہاں جا سکتےہیں۔ اگر مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت نے عوامی توقعات کے مطابق کام نہ کیا تو ان کا حشر بھی دیگر جماعتوں جیسا ہوسکتاہے۔ گلگت بلتستان کے عوام نے میاں نواز شریف کے ویثرن سے متاثر ھوکر مسلم لیگ ن کو انتخابات میں کامیابی دلائی ھے، میاں صاھب ملک کی ترقی اور عوام کی خوشالی کا جو نظریہ رکھتےہیں اس کو عوام کی حمایت حاصل ھے۔ وزیراعظم نے جو اعلانات کیے ہیں ان پر عمل درآمد ھوگا۔
جمعہ کے روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ھوے انہوں نے کہا کہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات شفاف اور پر امن ھوے ہیں جس پر الیکشن کمیشن ،جی بی انتظامیہ ،پاک فوج اور صحافی مبارک باد کے مستحق ہیں جنہوں نے الیکشن کو پر امن اور شفاف بنانے میں اپنی ذمداری بخوبی ادا کیں۔
گلگت بلتستان کے انتخابات کو غیر ملکی میڈیا نے بھی سراہا ھے۔ برجیس طاھر نے کہا کہ جو لوگ دھاندلی کے الزامات لگا رہےہیں ان کے لیے تمام دروازے کھلے ہیں وہ ثبوت کے ساتھ وہاں جا سکتےہیں۔
سیاسی و مذہبی جماعتوں کے مطالبے پر الیکشن عدلیہ اور فوج کی نگرانی میں کراے گئے جو مکمل شفاف رہےہیں۔
گورنر کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کا مستقبل روشن ھے اور یہ خطہ پاکستان کا ٹائیگر ھے۔