گلگت بلتستان

مجلس وحدت المسلمین نے گندم سبسڈی خاتمے کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا

گلگت( عبدالرحمن بخاری اور مون شیرین سے) وحدت المسلیمین گلگت بلتستان نے گندم پر سبسڈی کے خاتمےاور کوٹے میں کمی کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ھے سوموار کے روز مرکزی دفتر میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ھوے شیخ بلال سمایری و دیگر نے کہا کہ گندم کے نرخوں میں اضافہ عوام دشمن فیصلہ ھے جس کے خلاف ایم ڈبلو ایم دیگر جماعتوں سے ملکر تحریک چلائے گی احتجاجی تحریک مرحلہ وار شروع ہوگی عوام کو لیکر سڑکوں پر نکلے گے اور احتجاج اس وقت تک جاری رھے گا جب تک سبسڈی بحال نہیں کی جاے گی پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے غریب عوام کے منہ سے آخری نوالہ چھیننے کی کوشش کر رھے ہیں جس کو ہرگز ھونے نہیں دیا جاے گا انہوں نے کہا کہ آئندہ اتوار کو احتجاج کے شڈول کا اعلان کیا جاے گا.

پریس کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین گلگت ڈوثیرن کےڈپٹی سکرٹیری شیخ عاشق حسین ناصری اور شیخ عبدالوحید جنرل سکرٹیری استور نے بھی خطاب کیا. انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی عوامی حکومت نے غریب عوام کو گندم کی قیمت میں سبسڈی دے کر ان پر مہربانی کی تھی لیکن آج انہی کے نام پر اقتدارمیں آنے والے  غریبوں کے حقوق پر ڈاکے ڈالاجارہاہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کے لئے سال 2011-12 میں سالانہ گندم کی 20 لاکھ بوریاں مختص تھیں، تاہم مسلم لیگ (ن) نے اقتدار سنبھالتے ہی اس  تعداد میں یک لخت 5 لاکھ بوریاں کی کٹوتی کرکے سالانہ کوٹہ برائے سال 2012-13 15 لاکھ بوریوں تک محدود کر دی جو اس علاقے کے عوام کے ساتھ سراسر زیادتی ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام کے لئے مختص کوٹہ کے گندم پسائی اسلام آباد میں کروانے سے گلگت بلتستان میں بے روزگاری عام ہو چکی ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا ہم وفاقی حکومت اور گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت فراہم کررہے ہیں کہ وہ اس عوام کش فیصلے پر نظر ثانی کرے اور فوری طور پر گندم کی سبسڈی کو بحال کرے بصورت دیگر عوام اپنے حق کی خاطر احتجاج کر ینگے۔ اُنہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین سبسڈی کی بحالی کے سلسلے میں تمام سیاسی پارٹیوں ، علاقائی تنظمیوں اور بار انجمنوں کو اعتماد مین لے کر مرحلہ وار تحریک شروع کرے گی نیز ضرورت پڑنے پر اعلیٰ عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا اور یہ تحریک اس وقت تک جاری رہے گی جب تک گندم پر دی جانے والی سبسڈی کو بحال نہیں کیا جاتا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button