گلگت بلتستان

گلگت یونین آف جرنلسٹس کا اجلاس، صحافیوں کو ڈرانے اور دھمکانے کی مذمت

گلگت (وجاہت علی)   گلگت یونین آف جرنلسٹ کاہنگامی اجلاس زیر صدارت معراج عالم منعقد ہوا اجلاس میں خفیہ ادارے کے ایک اہلکار کی جانب سے صحافیوں کو دھمکیاں دینے اور ڈرانے دھمکانے کو قابل مذمت قرار دیا گیا ہے اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ فورس کمانڈر ،چیف سیکرٹری اور صوبائی حکومت فوراً ایکشن لے اور اس اہلکار کو لگام دے ورنہ اس عمل کو اذادی صحافت پر قد غن تصور کیا جائے گا ۔
تفصیلات کے مطابق یونین کے ہنگامی اجلاس میں کہا گیا کہ حالیہ دنوں میں ایک روزنامے میں کرپشن کے خلاف چھینے والی خبر کے بعد ایک خفیہ ادارے کے ایک اہلکار نے  صحافی کو ڈرانے  کی کوشش کی  اور اسے  جان سے مارنے کی دھمکی بھی  دی. اجلاس میں کہا گیا کہ یہ  کسی صورت بھی قابل قبول نہیں اور یہ آزادی صحافت پر حملہ ہے جس کی یونین کے ممبران  بھر پور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت اور چیف سیکرٹری فی الفور اس اہلکار کیخلاف ایکشن لے ورنہ  صحافی احتجاج کرنے اور آگے کا لائحہ عمل طے کرنے پر مجبو ر ہونگے ۔ریاست کے چوتھے ستون پر حملہ کسی صورت منظور نہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button