تعلیمثقافتچترال

دبستان بونی کے شعرأ کا دورۂ گلگت

METADATA-START

گلگت( نمائندہ خصوصی ) دبستا ن حلقہ بونی کے شعرأ چار اراکین پر مشتمل کارواں نِ محبت نے گلگت بلتسان کا ہفت روزہ دورہ کیا ، ریڈیو پاکستان گلگت میں شعرأ کے اعزاز میں ایک خصوصی پروگرام کا اہتمام ۔
تفصیلات کے مطابق پچھلے دنوں دبستان بونی کے نائب صدر حفیظ اللہ امین کی معیت میں دبستان بونی کے نوجوان شعرا کی ایک جماعت جن میں آواز کی دنیا کا بے تاج بادشاہ چترال کے طلعت محمود محمد ظفر حیاتؔ ، شاعر صاحب ولی آسراؔ اور سید کائیناتی ؔ صاحب نے گلگت کا ایک ادبی دورہ کیا ۔ اپنی نوعیت کے اس خاص ادبی دورے کا مقصد چترال اور گلگت میں کھوار بولنے والوں کے روابط کو پروان چڑھانا تھا ۔ شعرأ کی اس جماعت نے گلگت کے پہلے گاؤ ں بارست سے اپنے معنی خیز دورے کا آغاز کیا اور مختلف ادبی لوگوں سے ملاقاتینکرتے ہوئے وادی اشکومن پہنچنے پر کھوار کے گلوکاروں ، صداکاروں ، شعرا اور موسیقاروں نے دبستان بونی کا پرخلوص خیر مقدم کیا ۔ اشکومن میں دبستان بونی کے شعرا کی مصروفیات کھوار زبان کی ترقی و ترویج میں ایک خاص اہمیت کی حامل رہیں ۔ دو دنوں کے قیام کے اندر مسلسل مشاعروں کا اہتمام کیا گیا اور کے علاوہ اشکومن میں کھوار کے متروک الفاظ کو دوبارہ اسی زبان کا حصہ بنانے کے حوالے سے ایک اجلاس ہوا جسکی صدارت حفیط اللہ امین ؔ نے کی ۔اگلے روز گلگت ترشریف لانے پر ریڈیو پاکستان گلگت کے کھوار پروگرام ’’ گمبوری ‘‘ کی جانب سے مہمانوں کا پر تپاک خیر مقدم کیا گیا ۔ مہمانو ں کے اعزاز میں دو الگ نشستوں کا اہتمام کیا گیا ۔ پہلی نشست شعرا کے دورے کے حوالے سے سوال جواب اور کھوار ادب پر مبنی تھا ۔ دوسری نشست میں ایک مشاعرے کا اہتمام کیا گیا ۔
مشاعرے کی نظامت راقم الحروف نے کی جبکہ صدارت ریڈیو پاکستان کے پروڈیوسر واجد علی نے کی ۔ اس مشاعرے میں دبستان بونی کے نائب صدر حفیظ اللہ امین ، سید کائیناتی اور صاحب ولی آسرا ؔ نے کلام پیش کئے جبکہ ظفر حیات نے قدیم ترنم میں کھوار گانہ گا کر سامعین کی سماعتوں میں میٹھی موسیقی کی رس کھول دی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button