گلگت بلتستان

ضلع سکردو میں سیکیورٹی اداروں ک فلیگ مارچ، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کی تیاری مکمل

سکردو( رضا قصیر ) ضلعی انتظامیہ اور سکیورٹی اداروں کی جانب سے سکردو میں فلیگ مارچ کا مظاہر کیا گیا فلیگ مار چ کی ڈپٹی کمشنر سکردو سید موسی رضا اور ایس ایس پی سکردو عمر سلامت نے قیادت کی ۔ فلیگ مارچ میں پولیس موٹر بائیک سکواڈ، پولیس کی گاڑیوں کے علاوہ پیرا پاک فوج ، جی بی سکاوٹس ، ریسکیو ۱۱۲۲ ،ایمبولنس ،فائرفائٹنگ کی گاڑیوں میں بڑی تعداد میں پولیس فورس ، جی بی سکاؤٹس کے دیگر ادروں کے اہلکاروں نے شرکت کیں۔ فلیگ مارچ نیا بازارکے مین روڑ سے گزرتے ہوئے امامیہ مسجد ،چیک پوسٹ،حمید گڑھ ،ڈی ایچ کیو ہسپتال سے گزرتے ہوئے حسین آباد پہنچی جہان سے واپس ،آغا ہادی چوک، علمدار چوک ،بے نظیر چوک سے گزرتے ہوئے ریڈیو پاکستان چوک پہنچ کر گمبہ سکردو کے تمام روڈ ز پر فلیگ مارچ کرنے کے بعدکی طرف ایس ایس پی آفس پہنچ کر اختتام پذیر کیا۔ اس موقع پرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایس ایس پی عمر سلامت نے کہا کہ پولیس اور پیراملڑی فورسزمحرم الحرام میں کسی بھی ناخوشگور واقعے سے تیار ہیں اور فورسز کے جوان تما م اہم مقامات پرتعینات کر دی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ سیکورٹی پلان کے مطابق تمام تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی ہے اور نویں محرم سے شہر کو سیل کردیا جائے گا اور تمام اہم مقامات پر فورسیز کو پلان کے مطابق مقر ر کردیے گئے ہیں اور جلوس کے راستوں پر انتہائی موثر چیکنگ جلوس کے انقاد سے قبل مکمل کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ جلوس میں آنے والے عزداروں کی گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے بھی حکمت عملی طے کی گئی ہے ۔ انہوں نے جلوس میں شامل دستوں کے منتظمین سے کہا ہے کہ وہ جلوس میں مشکوک افراد پر کھڑی نظر رکھیں اور کسی بھی قسم کے مشکوک لوگوں کے بارے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اطلاع دیں۔ انہوں نے کہ علاقے کے تمام علمائے کرام سے قریبی رابط ہے اور جلوس کے حوالے سے علمائے کرام اور منتظمین سے انتظامیہ اور پولیس کا مزید بہتر رابط جاری رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ حساس مقامات میں سی سی ٹی وی کمیرے بھی نصب کردیے گئے ہیں اور حسینی چوک میں قائم کنڑول روم اورپولیس کنٹرول روم میں جلوس کی باقائدگی سے مانیڑینگ کی جائے گی۔ ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button