گلگت بلتستان

گلمت گوجال ہنزہ سے خواتین والنٹیرزکے دفد کا دورہ سنٹرل ہنزہ

004

ہنزہ(اکرام نجمی) گلمت گوجال ہنزہ کے خواتین والنٹیرز کے وفد نے سنٹرل ہنزہ کا دورہ کیا وفد میں تقریبا 150 کے قریب بزرگ خواتین شامل تھے جنھوں نے اپنی پوری زندگی سماجی و جماعتی خدمت میں گزاری ہے ۔

وفد میں شامل بزرگ خواتین نے عطاآباد ٹنل کے علاوہ بلتت فورٹ،التت فورٹ اور آغاخان ہائر سیکندری سکول کا دورہ کیا اس موقعے پر پامیر ٹائمز کے بات کرتے ہوئے بزرگ خواتین کا کہنا تھا کہ سانحہ عطا آباد کے بعد گوجال کے عوام شدید سفری مشکلات کا شکار تھے ٹنل کے کھل جانے کے بعد ان مشکلات میں کمی واقع ہوا ہے انھوں نے مزید کہا کہ سنٹرل ہنزہ کے والنٹیرز نے انکی والہانہ استقبال کی ہے جس کا ہم شکریہ ادا کرتے ہیں ۔

اس موقعے پر ان بزرگ خواتین نے پامیر ٹائمز کے زریعے علاقے سے دور بیرون ملک اور ملک کے دیگر شہروں میں مقیم اپنے رشتہ داروں اور ہنزہ کے لوگوں کو عید مبارک تحفہ پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا ۔

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button