گلگت بلتستان

غذر میں متاثرین زلزلہ کی حالت خراب ہے، جبکہ انتظامیہ "سب اچھا ہے” کی رٹ لگارہی ہے، فدا محمد خان رہنما پیپلز پارٹی

گلگت(نعیم انور)زلزلہ سے پھنڈرمیں ریکارڈ تباہی ہوئی ہے، صوبائی حکومت ٹس سے مس نہیں،متاثرین شدید سردی میں کھلے آسمان تلے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں جبکہ انتظامیہ سب اچھا کا رپورٹ دے رہی ہے،متاثرین کی بحالی میں مذید تاخیر ناقابل برداشت ہے، یہ بات پیپلز پارٹی ضلع غذر کے سینئر رہنما فدامحمد خان نے میڈیا سے بات کرتے ہو ئے کہی،انہوں نے کہا کہ حالیہ تباہ کن زلزلہ نے ضلع غذر کے علاقے پھنڈر میں تباہی مچائی ہے سینکڑوں رہائشی گھر منہدم ہو چکی ہیں جبکہ لوگوں کے ہزاروں کی تعداد میں ما ل مویشی سمیت کروڈوں کا مالی نقصان ہوا ہے جبکہ صوبائی حکومت اورمختلف این جی اوز کی طرف سے متاثرین کی امداد کیلئے اب تک صرف چند خیموں اور محدود راشن پہنچانے کے علاوہ کو ئی ٹھوس اقدام نہیں اُٹھا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ قدرتی آفت میں سب سے زیادہ ضلع غذرمتاثر ہوا ہے حکومت کو معاملے کو سنجیدگی سے لینا چاہیے اورصوبائی حکومت ضلع غذر کوفوری طور پر آفت زادہ قرار دیکر متاثرین کی اسر نو بحالی کیلئے ٹھوس اقدامات اُٹھا ئے بصورت دیگر پیپلز پارٹی غذر عوام کو لیکر سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہو جائیگی،تباہ کن زلزلے کو ایک ہفتہ پورا ہو گیا جبکہ وزیر اعلیٰ اور گورنر نے پھنڈر کا دورہ کرنے کا گوارہ نہین کیا،گو رنر اور وزیر اعلیٰ عملی اقدمات کرنے کی بجائے صرف میڈیا پرحکومتی کا رکردگی کی تشہیر پے لگے ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button