صحت

انسدادِ پولیو مہم کے سلسلے میں ضلع دیامر کے 46،000 سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے، ڈی ایچ او

چلاس(بیوروچیف)ڈی ایچ او آفس چلاس میں انسداد پولیو مہم 2015کے پانچویں راونڈکا آغاز ہو گیا۔رواں ماہ ضلع دیامر میں پانچ سال سے کم عمر کے 46ہزار چار سو چالیس بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔چلاس میں ورلڈ ہیلتھ ارگنائزیشن جی بی کے انچارج ڈاکٹر مبین نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر 3روزہ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا۔پولیو مہم کے حوالے سے منعقد ہ اجلاس میں ڈی ایچ او دیامر عیسی خان ،ایم ایس چلاس ہسپتال ڈاکٹر آحدڈاکٹر ریاض ،ڈاکٹر مبشر،اے ڈی ایچ او حجت خان و دیگر نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایچ او عیسی خان نے کہا کہ دیامر پولیو فری ضلع ہے۔محکمہ صحت دیامر کے دور دراز علاقوں کو صحت کی سہولیات پہنچانے کیلئے دن رات کوشاں ہے۔انہوں نے کہا کہ رواں ماہ چھیالیس ہزار چار سو چالیس بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔پولیو قطرے پلانے کیلئے ضلع بھر میں 168ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور ضلع کے مختلف مقامات پر 38فکس سنٹراور 5ٹرانزٹ پوئنٹس بھی قائم کئے گئے ہیں ۔اس کے علاوہ 37ایریاانچارج بھی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،جبکہ 12 زونل سپروئزربھی پولیو مہم کی نگرانی کررہے ہیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button