گلگت بلتستان

اسلامی تحریک ہمیشہ سے گلگت بلتستان کو پانچواں صوبہ بنانے کے حق میں رہی ہے، وکلا ایکشن کمیٹی کے وفدسے بات چیت

گلگت (پ ر) وکلاء ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان بار کونسل کے 5 رکنی وفد نے شیعہ علماء کونسل کے دفتر کا دورہ کیا جس میں شہباز خان ایڈو کیٹ ‘ میر اخلاق ایڈو کیٹ ‘ احسان علی ایڈو کیٹ اور جاوید حسین ایڈو کیٹ شامل تھے اس موقع پر اسلامی تحریک پاکستان کے عہدیداروں دیدار علی ‘ سید حسن شاہ کاظمی ‘ برکت علی سخی احمد خان نے وکلا کے وفد کا استقبال کیا ۔اس موقع پر 20 نومبر کو ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس پر تفصیلی گفت و شنید ہوئی اسلامی تحریک پاکستان کے وفد نے گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کے حوالے سے اپنے موقف کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کے حوالے سے ہمیشہ پانچویں صوبے کی حامی ہے ۔ تمام سیاسی ‘ سماجی اور مذہبی جماعتوں کو علاقے کے آئینی حقوق کے لئے ایک پیج پر اکھٹے ہونے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ معمولی معمولی باتوں کی وجہ سے آپس میں اختلافات پیدا ہونے کی وجہ سے گزشتہ 70 سالوں سے علاقے کی آئینی حیثیت تعین نہیں ہوئی ہے گلگت بلتستان کے عوام کی بے شمار قربانیوں کے باؤجود بھی مکمل آئینی حقوق نہیں دےئے گئے ہیں جس کی وجہ سے عوام محرومی کا شکار ہیں انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کی ترقی و خوشحالی مکمل آئینی حقوق سے ہی وابستہ ہیں لہذا وفاقی حکومت گلگت بلتستان کو آئینی حقو ق سے نوازے ۔ اسلامی تحریک کے عہدیداروں نے آل پارٹیز کانفرنس کے حوالے سے کہا کہ قائد ملت جعفریہ پاکستا ن علامہ سید ساجد علی نقوی سے رہنمائی ومشاورت کے بعد موقف پیش کریں گے ۔ وکلا ء نے کہا کہ 20 نومبر کو ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں تمام سیاسی ‘ مذہبی اور سماجی پارٹیوں کا مشترکہ موقف پیش کردہ ایجنڈہ کے مطابق ہوتو بہتر ہوگا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button