گلگت بلتستان

"سرکاری ملازمین زمہ دارانہ روئے کا مظاہرہ کرتے ہوئے دفتری اوقات میں فیس بک کے استعمال سے اجتناب کریں”: وزیر اعلی

گلگت (پریس ریلیز) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین بروقت دفاتر میں حاضری کو یقینی بنائیں دفاتر میں ملازمین زمہ دارانہ رویے کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اپنے فرائض سر انجام دیں۔غیر زمہ دارانہ رویے کو برداشت نہیں کیا جائیگا ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ اور کوتاہی کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔ سرکار ی ملازمین زمہ دارانہ روئے کا مظاہرہ کرتے ہوئے لیپ ٹاپ پر غیر ضروری وقت صرف کرنے اور دفتری اوقات میں فیس بک کے استعمال سے اجتناب کریں۔ محکمہ پلاننگ اور پی ڈبلیوڈی کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ گلگت میں لوڈ شڈنگ پر قابو پانے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔ محکمہ خزانہ سرکاری اداروں میں ضروری فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنائے۔ نلتر میں ائر فورس کے تعاون سے چیر لفٹ تنصیف عمل میں لایا جائیگا۔صوبائی حکومت مکمل تعاون فراہم کریگی جس سے سیاحت کو فروغ دیا جا سکے۔ حکومت پیسے لے کر ترقیاتی پراجیکٹ ادھورا چھوڑنے والے ٹھکیداروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائے گی۔ سب انجینئرز کی اپگریڈیشن پر عمل در آمد کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے محکمہ خزانہ ، محکمہ پلاننگ اور پی ڈبلیو ڈی کے دفاتر کے دورے کے دوران کیا۔ وزیر اعلیٰ نے سرکاری ملازمین کی غیر حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غیر حاضری اور غیر ذمہ دارانہ رویے کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button