گلگت بلتستان

12 جنوری تک گلگت بلتستان کے لئے سیاسی اصلاحات پر مبنی پیکج کا اعلان متوقع ہے، وزیر اعلی

گلگت(پ ر) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کے تعین کیلئے مشیرخارجہ سرتاج عزیز کی سربراہی میں بنائی گئی اعلیٰ سطحی کمیٹی 12جنوری تک اپنی سفارشات وزیراعظم پاکستان کو پیش کرنے کی پابند ہے اور مجھے یقین ہے کہ کمیٹی 12جنوری سے قبل ہی سفارشات وزیراعظم پاکستان کو پیش کریگی جس کے بعد وزیراعظم پاکستان بھی گلگت بلتستان کیلئے سیاسی اصلاحات پر مبنی پیکج کا اعلان کرینگے سینئر صحافیوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئینی حیثیت کے تعین کیلئے 20نومبر کو آل پارٹیز کانفرنس طلب کرنے کا مقصد بھی یہی ہے کہ تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کی مشاورت کو میں کمیٹی کے اگلے اجلا س میں سفارشات کے طور پرپیش کریں گے انہوں نے کہا کہ ایک طرف تو گلگت بلتستان کے عوا م کے دیرینہ مطالبے کے حل کرنے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام ہورہے ہیں جبکہ دوسری جانب علاقے کے حالات خراب کرنے کی سازش ہورہی ہے اور حالیہ دنوں گلگت میں وقوع پذیر ہونے والے حالات سے اچھاتاثر پیدا نہیں ہورہا قراقرم یونیورسٹی اور ایس سی او انجینئرز اغواء کیس کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کسی بھی شخص کو قانون شکنی کی اجازت نہیں دی جائیگی اور دہشتگردوں اور شرپسندوں کے ساتھ نرمی کی کوئی گنجائش نہیں انہوں نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح مغوی انجینئرز کی بحفاظت واپسی ہے جس کے لئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں گے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ داریل سے گرفتار ہونے والے خطرناک دہشتگرد فرمان اللہ کی گرفتاری کے بعد سیکیورٹی فورسزسمیت دیگر سرکاری اہلکاروں پر حملوں کے خدشات بڑھ گئے ہیں جس کے بعد صوبائی محکمہ داخلہ نے سیکیورٹی الرٹ جاری کیا تھا ایس سی او کو بھی اس حوالے سے مطلع کیا گیا تھا جس کے بعد احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ایس سی او کی زمہ داری تھی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button