سیاست

سو دنوں کے اندر مسلم لیگ ن کی کرپشن کھل کر سامنے آگئی ہے، کشروٹ ہسپتال کے لئے غیر معیاری میٹریل خریدا گیا ہے، سابق وزیر اعلی کا الزام

سکرد( پ ر) پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے سینئر رہنماء و سا بق صوبائی صدر سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ سو دنوں کے اندر ن لیگ کی کرپشن کھل کر عوام کے سامنے آگئی ہے ، سودنوں کے اندر کشروٹ ہستپال کے اندر کی گئی کرپشن بے نقاب ہو گئی ہے حفیظ الرحمن کرپشن کے خلاف بیانات دے کر تھکتے نہیں اور خود ہی کرپشن کی گنگا میں پوری طرح ہاتھ دھو رہے ہیں ،کشروٹ ہسپتال کے لیے ناقص مٹریل خریدا گیا جسے کمیٹی نے مسترد کر دیا لیکن حفیظ الرحمن نے اپنے بھائی کو کمیٹی میں شامل کر لیا اور ناقص سامان ہستپال کو فراہم کیا گیا اس طرح لاکھوں روپے بٹور لیے گئے ، حفیظ کی کرپشن سے پتہ چلتا ہے کہ وہ کتنے ایمان دار ہیں ، انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کشروٹ ہستپال میں ہونے والی کرپشن کی ایف آئی اے کے زریعے تحقیقات کرائی جائیں ، بجلی کی ناقص صورت حال نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے اکثر علاقوں میں 48گھنٹے سے بلکی کا نام ونشان تک موجود نہیں جو حکومت بجلی کے بحران پر قابو نہ پا سکے وہ علاقے کو مسائل سے کیسے بجات دلا سکتی ہے سو دنوں کا ڈرامہ بغیر کسی کارنامے کے ختم ہو گیا ن لیگ کی اصلیت کھل کر عوام کے سامنے آگئی ہے وزیر اعلیٰ اور وزراء عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے اخبارات کی حد تک ہی زندہ ہیں اخباری بیانات کے زریعے عوامی مسائل حل نہیں ہوتے ایک ہفتے سے محکمہ تعمیرات عامہ کے ملازمین دھرنہ دیئے بیٹھے ہیں ان کا کوئی پرسان حال نہیں حکومت کے لیے یہ انہتائی شرم ناک بات ہے ملازمین سخت سردی کے عالم میں سٹرکوں پر دھرنہ دیئے بیٹھے ہیں اور حکمران خواب خرگوش کے مزے لے ہیں محکمہ تعمیرات عامہ کے ملازمیں کے مطالبات پورے کیے جائیں بصورت دیگر چہلم کے بعد پیپلزپارٹی محکمہ تعمیرات عامہ کے ملازمین کے ساتھ کھڑی ہو گئی ان کے مسائل حل نہ کیے گئے تو دما دم مست قلندر ہو گا پیپلزپارٹی عوام روزگار دینے والی جماعت ہے ہم نے اپنے دور اقتدار میں بے شمار ملازمتیں دیں ن لیگ کے اقتدار میں آتے ہی لوگوں سے روزگار چھنا جا رہا ہے لوگوں کو مختلف حربوں سے بے روزگار کیا جارہا ہے ن لیگ کی کارکردگی کا پول کھل چکا ہے عوام کے مسائل حل ہونے کے بجائے دن بہ دن گھمبر ہو تے جا رہے ہیں ، صوبائی حکومت پوری طرح نااہل ہو چکی ہے مکتب استاتذہ کو فارغ کیا جار ہا ہے جبکہ آئی ٹی اساتذہ کے مسائل بھی تاحال حل نہ ہو نا صوبائی حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ میر غضنفر کا گورنر مقرر ہونا خوش آئند ہے جس دن لوکل گورنر حلف اُٹھائیں گے اس دن یوم نجات برجیس طاہر منائیں گے ، برجیس طاہر غیر آئینی طور پر یہاں کے گورنر رہے الیکشن کے فورا بعد انہیں اپنے عہدے سے فارغ کرنا چاہیے تھا ، ن لیگ نے برجیس طاہر کی سربراہی میں انتخابات میں دھندلی کی ، اور اپنی مرضی کے نتائج حاصل کر لیے ،آئینی صوبے کے حوالے سے وزیر تعمیرات کے بیانات حوصلہ افزاء ہیں حفیظ الرحمن آئینی حقوق کے حوالے سے سنجیدہ نہیں ، گلگت سکردو روڈ پر تاحال کام شروع نہ ہونا حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے وزیر اعظم نے اس روڈ کا باقاعدہ افتتاح کیا لیکن اس پر ابھی تک کام شروع نہیں ہوا ، اگر میٹرو بس کی طرح اس روڈ پر بھی سریہ استعمال ہوسکتا تو نواز شریف کب کے اس روڈ پر کام شروع کرا دیتے ، میر غضنفر کے گورنر بننے سے معلوم ہو ا کہ جس کا اثر رسوخ ہو وہی گورنر بن سکتا ہے برجیس طاہر کے مقابلے میر غضنفر قدرے بہتر ہیں اور ہمیں قابل قبول بھی ہیں ن لیگ کے عہدہ داروں کے آپس کی چپلقش کی وجہ سے بلتستان ریجن گورنری سے محروم رہا ،ن لیگ بلتستان کا ہر عہدہ دار گورنر بننا چاہتا تھا ،

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button