گلگت بلتستان

بجلی فراہمی کی تمام کوششیں، دعوے، وعدے، ناکام، ضلع ہنزہ اندھیروں میں ڈوب گیا

ہنزہ (بیورو رپورٹ) وزیر اعلی گلگت بلتستان حافیظ حافظ الرحمن اور سینئر وزیر و وزیر برقیات اکبر تابان کی کوششیں بھی ناکام ہو گئی، ہنزہ میں لوڈ شیڈنگ بدستور جاری۔ علاقے کا نمائندہ گلگت بلتستان کا گورنر بننے کے بعد عوام کی تکالیف سے دُور ہو گئے۔ انہیں کیا فکر، ان کے محل میں تو سپیشل لائین لگی ہوئی ہے۔ عوام میں چہ میگیوئیاں شروع۔ حکومتی عہدیدار  بارہا کیے گئے وعدوں کے باوجود ون میگاواٹ تھرمل جنریٹر آن نہیں کر سکے ۔

واقفانِ حال کے مطابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی جانب سے ہنزہ کے لئے اعلان کردہ تھرمل جنریٹر اسلام اباد میں ایک مقامی مستری کے پاس پڑا ہواہے۔ کہا جارہا ہے کہ گلگت بلتستان حکومت کے پاس رقم نہ ہونے کی وجہ سے جنریٹر کی مرمت کا کام التو کا شکار ہے۔سینئر وزیر و برقیات اکبر تابان کا مسلم لیگ ن ہنزہ کے کارکنان اور عوام کے ساتھ کیا ہو ا وعدہ بھی پورا نہ سکا۔

جبکہ دوسری جانب ہنزہ حسن آباد میں نصب شدہ تھرمل جنریٹر کو گزشتہ کئی سالوں سے اکتوبر کے مہینے میں آن کرکے عوام کی بجلی فراہم کی جاتی تھی، مگر پاکستان مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت کی سو دنوں کی کا رگردی کا اثر یہ ہوا کہ امسال دسمبر کا میہنہ بھی شروع ہونے والا ہے مگر تھرمل جنریٹر ہنوز بند پڑا ہے۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ محکمہ برقیات ہنزہ نگر آئے روز تھرمل جنریٹر کے نام پر عوام ہنزہ کو مختلف بہانوں سے بے وقوف بنا رہے ہیں۔

علاقے کے منتخب نمائندے میر غضنفر علی خان، جس کو حال ہی میں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے گلگت بلتستان کا گورنر بنا منتخب کیا ہے، کے رہائش گاہ پر عوام ہنزہ کے حقوق پر ڈاکا ڈالتے ہوئے محکمہ برقیات کے حکام نے اسپیشل لائین لگادیا ہے، غالبا ان کو پتہ ہی نہیں ہے کہ عوام کے پاس بجلی ہے بھی یا نہیں ۔ہنزہ کے عوام اس وقت عوام 72گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے عذاب میں مبتلا ہیں۔

گزشتہ انتخابات میں کامیاب ہونے کے بعد مبارکبادی کے لئے جانے والی ہنزہ کے مختلف وفود سے وعدہ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے ایک میگاواٹ خراب تھرمل جنریٹر تحفے میں دیا تھا جو اسلام آباد میں زیر مرمت ہے۔

بتایا جارہاہے کہتھرمل جنریٹر کے لئے 60لاکھ سے زائد کا رقم درکار ہے مگر گلگت بلتستان حکومت کے پاس 60لاکھ کی رقم نہ ہونے کی وجہ سے خراب تھر مل جنریٹر اسلام آباد میں عرصہ دراز سے زیر مرمت ہے۔

ضلع ہنزہ کے عوامی حلقوں کے مطابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے اعلانات  اورصوبائی حکومت گلگت بلتستان کے روزانہ کے جھوٹے وعدوں اور دعووں نے عوام کو سخت مایوس کردیا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button