متفرق

قاری فیض اللہ کے تعاون سے 119متاثرہ گھروں کو چھت مل گئی، مکانات تیار

 چترال (بشیر حسین آزاد) ممتاز مذہبی اور سماجی شخصیت قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ امداد کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے سیلاب متاثرین کو اپنے گھروں کے دوبارہ تعمیر کے لئے جستی چادریں فراہم کی گئیں جسکے بعد ضلع کے مختلف علاقوں میں ابتک 119گھروں کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے۔اس حوالے سے ٹرسٹ اور قاری فیض اللہ چترالی کے نمائندہ خاص اور شاہی مسجد چترال کے خطیب مولانا خلیق الزمان نے میڈیا کو بتایا کہ سیلاب سے تباہ شدہ 119 گھروں کو چھت کی فراہمی کے لئے 7140جستی چادریں فراہم کی گئیں جبکہ اس سلسلے میں مزید کام جاری ہے اور مزید گھروں کو چھت کی فراہمی کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ ان بمبوریت، رمبور، بریپ، گرم چشمہ، موڑکہو، ریشن و دیگر علاقے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قااری فیض اللہ چترالی چترال کے متاثرین کی مدد میں خصوصی دلچسپی کے رہے ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button