متفرق
گلگت شہر میں واقع وحدت کالونی میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر، طویل لوڈشیڈنگ اور پانی کی قلت نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی
گلگت(نامہ نگار)حکومتی عدم توجہی ،دور جدید میں بھی وحدت کالونی جوٹیال مسائلستان بن گیا،جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر،پینے کا صاف پانی نایاب،20گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ،مکین ذہنی اذیت سے دوچار،وحدت کالونی جوٹیال اس دور جدید میں بھی بنیادی سہولیات سے یکسر محروم ہے،سیوریج کا گندا پانی پائپ لائنوں میں داخل ہونے کا بھی انکشاف،بچوں کے امراض میں اضافہ،مکینوں کا محکمہ صحت سے فوری سروے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق وحدت کالونی جوٹیال کے مکین ،عظمت،منیر احمد،علی میر،عامر،محمد علی،آصف جمیل،شجا ء اللہ ، شہیب الدین ، احسان اللہ ، حسین شاہ دیگر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا حکومت اور منتخب نمائندوں کو فوری طور پر ہمارے مسائل پر توجہ دیتے ہوئے ہمارے ان تمام مسائل کے حل کے لیئے اقدامات اٹھائے،پینے کا پانی کئی کئی دنوں تک نہیں دیا جارہا،پانی والوں کی اجارہ داری ہے جب چاہے پانی دیتے ہیں انکی من پسندی کے باعث مکین پانی کے ٹینکرز خریدنے پر مجبور ہیں،صفائی کا کوئی انتظام نہیں محکمہ بلدیہ کے لاڈلوں سے اوجھل وحدت کالونی میں آئے روز گندکی ڈھیر وں نے ڈھیرے جمائے ہیں،کوئی پوچھنے والا نہیں،مکینوں کا مذید کہنا ہے کہ حکومتی عدم توجہی کے باعث آج وحدت کالونی کے مکین اپنے مدد آپ کے تحت علاقے میں پھیلے گندگی کے ڈھیر کو ہٹانے پر مجبور ہورہے ہیں مکینوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وحدت کالونی کے ہر گلیوں میں کچرہ کنڈیوں کی تنصیب،پائپ لائنوں کی دیکھ بال اور پینے کے صاف پانی کی روزانہ کی بنیاد پر فراہمی کو یقینی بنانا،بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی،صحت کی سہولیات کو بہم پہنچانے سمیت دیگر گھمبیر مسائل پر فوری طور پر توجہ دی جائے۔