Uncategorized
مسلم لیگ (ن) دیامر ڈویژن کے صدر حاجی غندل شاہ نے حاجی عابد علی بیگ اور فاروق میر کو وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی مقرر ہو نے پر مبارکباد دی ہے
چلاس(چیف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) دیامر ڈویژن کے صدر حاجی غندل شاہ نے حاجی عابد علی بیگ اور فاروق میر کو وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی مقرر ہو نے پر مبارکباد دی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حاجی عابد علی بیگ اور فاروق میر کی مسلم لیگ کیلئے قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں ۔ دونوں کو عہدے ملنے سے پارٹی کے دیرینہ اور وفادار کارکنوں کی حوصلہ افزائی ہو ئی ہے۔ انہو ں نے کہا وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمان کی قیادت میں ان کی ٹیم علاقے کی تعمیر و ترقی اور عوامی مسائل حل کر نے کیلئے دن رات کام کرے گی۔ گلگت بلتستان کے عوام کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں نوجوان پر عزم اور قابل وزیر اعلیٰ ملا ہے ۔امید ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے پانچ سالہ دور اقتدار میں گلگت بلتستان ترقی کی نئی منازل طے کرے گا ۔