گلگت بلتستان

سنٹرل جماعت خانہ گلگت میں ہز ہائنس پرنس کریم آغاخان کی یوم ولادت کے سلسے میں کیک کاٹاگیا

گلگت(نیوز)اسماعیلیوں کے روحانی پیشوا ہز ہائنس پرنس کریم آغاخان کی 79ویں یوم ولادت کی سالگرہ انتہائی جوش اور جزبے اور مذہبی عقیدت کے ساتھ منایا گیا۔اس سلسلے میں سالگرہ کی مرکزی تقریب سنٹرل جماعت خانہ گلگت میں منعقدہ ہوئی جس میں الواعظ فدا علی ایثار اور دیگر واعظین کرام نے ہز ہائنس کی خدمات پر روشنی ڈالی اوران کو خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب میں اسماعیلی ریجنل کونسل کے صدر وممبران اور جماعت کی کثیرتعداد میں شرکت کی۔

تقریب میں پاکستان کی سلامتی اور گلگت بلتستان میں امن کی فضاکو برقرار رکھنے کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئی اور سنٹرل جماعت خانہ گلگت میں کیک بھی کاٹاگیا۔ اس موقع پر سیکورٹی کے انتظامات کرنے پرضلعی ا انتظامیہ ،پولیس ،اور حکومت گلگت بلتستان کا شکریہ ادا کیا۔پولیس اورضلعی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ اسماعیلی بوائز اسکاوٹس اور اسماعیلی والنٹئرز نے بھی اپنے فرائض سرانجام دئیے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button