گلگت بلتستان

سکردو ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا قیام ناگزیر ہے، سروے رپورٹ

سکردو ( رضاقصیر ) سکردو ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا قیام ناگزیر ہے سکردو ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا قیام عمل میں نہ لانے کی وجہ سے سکردو شہرکی ترقی نہیں ہورہی ہے ان خیالات کا اظہار بلتستان یوتھ الائنس ،سول سوسائٹی بلتستان کے ممبران نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی دور حکومت میں گلگت اور سکردو کیلئے الگ الگ ڈویلپمنٹ اتھارٹی قائم کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا قیام عمل میں لیا گیا لیکن سکردو ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا قیام تاحال عمل میں نہ لانا بلتستا ن کے عوام کے ساتھ زیادتی ہے سکردو ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام عمل میں نہ آنے کے باعث سکردو کے ڈویلپمنٹ کے فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے سکردو کی سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ہو چکی ہے اور سکردو کے اندر کئی عرصے سے کوئی ترقیاتی کام نہیں ہورہا ہے سکردوڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام سے جہاں سکردو شہر میں ترقیاتی سکیمیں بنیں گی وہیں بے روزگار نوجواں کو روز گار کے مواقع بھی میسر آجائیں گے سکردو اور گلگت کے الگ الگ ڈویلپمنٹ اتھارٹی ہونے سے سکردو اور گلگت کو الگ الگ بجٹ اور سٹاف مل سکیں گے انہوں نے وزیرا علیٰ گلگت بلتستان ، چیف سکریٹری گلگت بلتستان اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاْ کہ وہ جلد از جلد سکرد و ڈویلپمنٹ اتھارٹی کاقیام عمل میں لائی جائے تاکہ علاقے میں ترقی اور بیر وزگاروں کو روزگار میسرآسکے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button