پولیس ویلفیئر پبلک سکول خپلو میں نتائج کا اعلان
گانچھے ( خصوصی رپورٹ ) پولیس ویلفیئر پبلک سکول خپلو میں سالانہ نتائج کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر طارق حسین ،سابق رکن اسمبلی سلطان علی اور ایس پی غلام بنی نے شرکت کی ۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر طارق حسین نے کہاکہ سابق آئی جی پی کا لگایا ہوا پودا اب درخت بن کر پھل دے رہا ہیں۔ بچوں میں صلاحیت دیکھ کر خوشی ہوی۔ پہلے دور میں پولیس کے حوالے سے لوگوں میں منفی رجحانات پائے جاتے تھے مگر آج کے دور میں یہ تبدیل ہو گیا ہے اور عوام پولیس پر اعتماد کرتے ہیں۔ پولیس پبلک ااسکول میں اساتذہ بچوں کی بہترین تربیت اور پڑھائی کر رہے ہیں۔ اس کا اندازہ تقریب میں بچوں کی کارکردگی سے ہو رہا ہے۔ اس کو مزید بہتر کریں۔ اسکول سے مسائل کو حل کر یں گے اور اس سلسلے میں ضرورت پڑھی تو اعلیٰ حکام سے بات کریں گے۔ پولیس ویلفیئر اسکول کی کامیابی سے چلانے پر ایس پی غلام بنی اور ان کے ٹیم کو مبارکباد دیتاہوں اور اساتذہ کو خصوصی طور پر مبارک دتیا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ خواہش ہے کہ اس طرح کے مزید تعلیمی ادارے بنائے جائیں۔
اس موقع پر سابق رکن اسمبلی سلطان علی خان نے کہاکہ موجودہ حکومت گلگت بلتستان میں تعلیمی نظام کو بہتر کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں کیونکہ ملک تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا۔ پولیس ویلفیئر اسکول میں بچوں کی کادکردگی دیکھ کر بہت خوشی ہوی۔ محکمہ پولیس کے اعلیٰ حکام ان اداروں کی مزید رہنمائی کریں۔ انہوں نے کہا کہ میں عوام اور والدین کی نمائندگی کرتے ہوئے آئی جی پی گلگت بلتستان سے گزارش کرتا ہوں کہ اس ادارے کو مزید فعال بنایا جائے کیونکہ اس میں موجود اساتذہ قابل اور محنتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ والدین بچوں کو پرائیوٹ اسکولوں سے نکال کر پولیس ویلفیئر سکول میں داخل کرارہے ہیں۔ بہت کم عرصے میں اس ادارے نے بلند مقام حاصل کیاہے۔ اس کو بحال رکھنے کے لئے اساتذہ مزید محنت کریں۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایس پی غلام بنی نے کہا کہ اسکول میں قابل اساتذہ رکھا گیا ہے۔ اسکول کی کارکردگی میں ہر سال بہت بہتری آرہی ہے اور والدین بھی بہت زیادہ اعتماد کررہے ہیں۔ اساتذہ کی محنت اور لگن سے اسکول میں پڑھانے سے محکمہ کا نام روشن ہو رہے ہیں۔ محکمہ سکول کے ساتھ ہر ممکن تعاون کر رہے ہیں۔ اسکول کی کارکردگی سے والدین متمین ہے۔ اس سے اندازہ ہو تا ہے کہ اساتذہ محنت سے پڑھا رہے ہیں اور بچوں کی اچھی تربیت کر رہے ہیں۔ آخر میں سکول کی سالانہ نتائج کا اعلان کیا گیا جس کے مطابق پورے سکول میں مجموعی طور پر رزلٹ کا تناسب 98فی صد رہا اور پاس ہونے والے بچے بھی اچھے نمبر وں سے پاس ہوئے۔ مہمانوں نے پوزیشن لینے والے بچوں میں انعامات تقسیم کئے ۔