گلگت بلتستان

ہنزہ سے کراچی تک نیٹکو سروس کا آغاز

ہنزہ (اکرام نجمی) ہنزہ سے کراچی سروس شروع کرنے پر عمائدین اور نوجوانوں نے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیرمین نیٹکو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس سروس کو جاری رکھنے کا اپیل کی ہے۔ عوام کا کہنا تھا کہ براہ راست کراچی تک سروس شروع ہونے کی وجہ سے عوام کو بہت بڑی سہولت میسر آیا ہے۔ عمائدین کا مزید کہنا تھا کہ راولپنڈی تک سروس کی وجہ سے لوگوں کو راولپنڈی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا اور خاص کر خواتین کیلئے راولپنڈی میں رہائش کا مسلہ درپیش ہوتا تھا اور اسکے علاوہ راولپنڈی سے دوبارہ ٹکٹ اور سامان کی منتقلی کے دوران بیمار اور خواتین کیلئے نہایت ازیت کا سامنا کرنا پڑتا تھا ہنزہ سے کراچی تک کا سروس ایک انتہائی قابل تحسین قدم ہے ۔

اس موقعے پر ایک نوجوان محمد فضائل جو کہ بلتت یوتھ آرگنائزیشن کے صدر بھی ہے کا کہنا تھا کہ یہ سروس نیٹکو کی جانب سے علاقے کیلئے ایک تحفہ ہے۔ ہنزہ کے عوام نے ہمیشہ نیٹکو کا ساتھ دیا ہے اور انشااللہ آئندہ بھی بھر پور تعاون رہے گا۔ انہوں نے نیٹکو کے منیجنگ ڈائریکٹر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ہنزہ کے نوجوانوں کی طرف سے بھر پور اپیل کی کہ اس سروس کو مزید فعال اور جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو جو سہولت نٹکو نے فراہم کی ہے وہ جاری رہ سکے ۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایک مقامی خاتون سفینہ کا بھی کہنا تھا کہ نیٹکو کی اس سہولت کی وجہ سے اب یہ ممکن ہوا ہے کہ کوئی بھی خاتون ہنزہ سے باآسانی کراچی تک سفر کرسکتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سروس سے طلبا و طالبات اور خصوصی طور پر خواتین کیلئے سفر آسان ہو ا ہے ۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ہنزہ سے راولپنڈی تک سروس تھا اور پھر راولپنڈی سے کراچی کیلئے الگ ٹکٹ لینے کے علاوہ ٹائمنگ مختلف ہونے کی وجہ سے مسافروں کو پیر ودھائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ اب ہنزہ سے کراچی براہ راست سروس کی وجہ سے مسافروں کے مشکلات میں کمی واقع ہوئی ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button