گلگت بلتستان

عوامی ایکشن کمیٹی میں شامل افراد بھارت اور اسرائیل سے پیسے لے رہے ہیں: اسلم ایڈوکیٹ، پیپلز پارٹی رہنما

اسلم ایڈوکیٹ نے عوامی ایکشن کمیٹی پر گلگت بلتستان میں بدامنی پھیلانے کا الزام لگایا ہے
اسلم ایڈوکیٹ نے عوامی ایکشن کمیٹی پر گلگت بلتستان میں بدامنی پھیلانے کا الزام لگایا ہے

گلگت (عبدالرحمن بخاری سے ) پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے رہنما و سابق ممبر قانون ساز اسمبلی اسلم خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی کو بھارت اور اسرائیل مالی مدد فراہم کر رہے  ہیں. بی این ایف کے خود ساختہ جلاوطن رہنما عبدالحمید خان غیر ملکی دشمن طاقتوں سے امداد لیکر گلگت میں بد امنی پھیلانا چاہتاہے. ایکشن کمیٹی میں ایجنسیوں کے ایجنٹ اور حالات خراب کرنے کے ذمہ دار لوگ شامل ہیں.

منگل کوصحافیوں سے بات چیت کرتے ھوے مساجد بورڈ کے رکن نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے حالات کو خراب کرنا چاہتی ھے یہ لوگ عوام کے منتخب کردہ نہیں ہیں ان کو ملک دشمن ایجنسیاں بھاری رقم فراہم کر رہی ھے عوام ان کی جعل سازیوں میں ہرگزنہیں آئیں گے.

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button