سیاستگلگت بلتستان

صوبائی حکومت بی اینڈ آر کے ملازمین کو جان بوجھ کر فارغ کررہی ہے، سابق وزیر بلدیات انجینئر محمد اسماعیل

خپلو(نمائندہ خصوصی) سابق وزیر بلدیات و پیپلزپارٹی کے جنرل سیکرٹری انجینئر محمد اسماعیل نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت بی اینڈ آر کے ملازمین کو جان بوجھ کر فارغ کررہی ہے حالانکہ یہ تمام پوسٹیں 2013میں وفاق سے منظور ہوچکی ہیں۔ پیپلزپارٹی کے دور میں ان تمام پوسٹوں کی منظوری حاصل کی گئی تھی لیکن موجودہ حکومت ان ملازمین کے چولہے بندکرنے ان کی بدعائیں لینے پر تلی ہوئی ہے۔ پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں عوام کو روزگار فراہم کیاگیا تھا اس وقت ملازمین کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں تھا،انہوں نے کہا کہ سابق دور میں ان ملازمین کو مستقل کرتے وقت ان کو کوئی قانون نظر نہیں آیا،اگر ان کی مستقلی خلاف قانون ہوتی تو اس وقت انہوں نے ہمارے اقدام کو کیوں چیلنج نہیں کیا اور وفاق نے ان پوسٹوں کی منظوری کیوں دی؟انہوں نے کہا کہ حکومت کی زمہ داری ہے کہ وہ عوام کو روزگار فراہم کرے،ملازمین کو بے روزگار کرنے سے سینکڑوں خاندان متاثر ہونگے۔ اگر یہ لوگ سڑکوں پر نکل آئیں تو حکومت کیلئے مشکلات پیدا ہونگی،انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ لوگوں کوروزگار فراہم کیے ہیں ہم نے ان کے چولہے بند نہیں کیے،اس لیے ہم حکومت کے ہر ایسے اقدام کی مزاحمت کرینگے جو لوگوں کو بے روزگا ر کرنے سے متعلق ہوں،ہم متاثرہ ملازمین اور خاندانوں کے ساتھ ہیں اور ان کے حقوق کیلئے ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کرینگے۔

شگر(نامہ نگار) شگر سمیت گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری۔جس سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی۔برفباری کے بعدف سردی کی شدت میں اضافہ اور لوگ گھروں میں محصور ہوگئے۔شدید برفباری کی وجہ سڑکیں سنسان گاڑی نہ ملنے کی وجہ سے سکردو اور دیگر شہروں کو روزگار،تعلیم اور علاج کیلئے جانے والے مسافر اور مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا۔جبکہ شگر کے بالائی علاقوں کا گر اور دیگر شہروں سے رابطہ منقطع ہوگئے ہیں۔جبکہ منچلے نوجوانوں نے موقع کو غنیمت جانتے ہوئے سڑکوں پر سکی کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button