گلگت بلتستان

شاہراہ قراقرم دو روز سے بند، متاثرین دیامر بھاشہ ڈیم کا احتجاج جاری

DBD
چلاس(نمائندہ پامیر ٹائمز) متاثرین دیامر بھاشہ ڈیم کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج دوسرے روز بھی جاری رہا جس کے باعث شاہراہ قراقرم مسلسل دوسرے روز بھی بند رہی جس کی وجہ سے گلگت اور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی ٹریفک معطل جبکہ مسافروں کو سخت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ ا ۔ مسافر وں نے شدید گرمی میں دن گزارا، متاثرین دیامر بھاشہ ڈیم کمیٹی کی کال پر ہونے والا احتجاج دوسرے روز بھی جاری ہے۔مظاہرین نے شاہراہ قراقرم کو گونر فارم کے مقام پر بھاری رکاؤٹیں کھڑی کر کے بند کر دیا ہے ۔ متاثرین ڈیم کا مطالبہ ہے کہ موجودہ ضلعی انتظامیہ ڈپٹی کمشنر ،اسسٹنٹ کمشنر چلاس،اور جی ایم دیامر بھاشہ ڈیم متاثرین کے ساتھ ناروا سلوک کر رہے ہیں ان کے نامناسب رویے کی وجہ سے ملکی سطح کا میگا ترین پراجیکٹ تعطل کا شکار ہے متاثرین کے مسائل کے حل کے حوالے سے سابق چیف سیکرٹری کے واضح ہدایات کے باوجود تاحال کسی قسم کا مثبت پیش رفت نہ ہونا ان متاثرین ڈیم کے ساتھ بد دینتی کا ثبوت ہے اور متاثرین کے خدشات اور مطالبات کو مثبت انداز میں اعلیٰ حکام تک پہنچانے میں ناکام ہو چکے ہیں لھذا عوامی مطالبات کو عملی شکل دیتے ہوئے اسے فورا تبدیل کیا جائے ورنہ کسی صورت شاہراہ قراقرم کو نہیں کھولا جائیگا اور متاثرین کی ارضیات اور املاک کے معاوضوں میں اضا فہ کیا جائے۔ حکومت متاثرین ڈیم کی قربانیوں کا مذاق نہ اڑائے بلکہ مناسب صلہ دے۔متاثرین ڈیم گزشتہ ایک عرصے سے اپنے مطالبات کیلئے احتجاج کر رہے ہیں لیکن ضلعی انتظامیہ اور واپڈا حکام ٹس سے مس نہیں ہو رہے،متاثرین ڈیم کے مطالبات کو نظر انداز کرنے کی پالیسی ترک نہیں کی گئی تو اس کے بھیانک نتائج نکلیں گے۔ شاہراہ قراقرم کی مسلسل دوسرے روز بندش کے باعث بلاک کے دونوں اطراف میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں جبکہ سینکڑوں مسافر وں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔متاثرین دیامر بھاشہ ڈیم کمیٹی نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات کرنے سے انکار کر دیا ہے ،جس کے بعد چیف سکریڑی گلگت بلتستان نے متاثرین ڈیم کی کمیٹی کے اراکین کو گلگت طلب کر لیا ہے.

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button